30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گاڑی میں بٹھایا یہ میری زندگی کی دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں پہلی حاضری تھی۔ وہاں پرسوز نعت، پُراثر بیان ، ذکر اور رقت انگیز دعا نے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کر دیا بالخصوص دُعا کے دوران خوفِ خدا کے باعث میری آنکھوں سے آنسوؤں کے دھارے بہ نکلے، میں نے گناہوں سے توبہ کی اور اجتماع سے واپسی کے بعد سے نمازوں کی پابندی شروع کر دی۔ کچھ ہی عرصہ بعد سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا، داڑھی شریف رکھ لی، میں جو انتہائی زبان دراز اور بے ادب تھا ماں باپ کے سامنے چیختا چلاتا تھا اب والدین کا مطیع و فرمانبردار بن چکا تھا بلکہ ان کے ہاتھ پاؤں چومنے کی سعادت حاصل کرتا میری اس حیرت انگیز تبدیلی پر نہ صرف گھر والے بلکہ سارا خاندان ہی حیران تھا۔ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل مجھے ایک جسمانی بیماری تھی جس کے باعث میں بہت پریشان رہتا تھا اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماعات میں شرکت کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اس مرض سے شفا عطا فرما دی۔ یہ مدنی بہار دیکھ کر میری والدہ نے مجھے حکم دیا کہ تمہارے چھوٹے بھائی کو ایک عرصے سے گردوں کی تکلیف ہے لہٰذا تم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63 روزہ تربیتی کورس میں شامل ہو کر بھائی کے لئے دعاکرو ۔ میں حکم کی تعمیل میں تربیتی کورس کے لئے جا پہنچا اور نہ صرف بھائی کے لئے خود دعائیں کیں بلکہ دیگر عاشقانِ رسول کو بھی دعاکے لئے عرض کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے بھائی جن کے لئے ڈاکٹر آپریشن کا کہہ چکے تھے روبہ صحت ہونا شروع ہو گئے ۔جب دوبارہ چیک اپ ہوا تو ڈاکٹر حیران رہ گئے اور کہنے لگے کہ اب آپریشن کی ضرورت نہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا بھائی اب رُوبہ صحت ہو چکا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۵} مَدَنی مُنّا اور تربیتی حلقہ
مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے شالامار باغ میں مقیم عمر رسیدہ اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے: میں نے زندگی کا طویل عرصہ غفلت میں گزار دیا۔ میری عمر کم و بیش 60 سال تھی مگر میں دین کے ضروری احکام تک سے ناواقف تھا۔ میری قسمت کا ستارہ کچھ یوں چمکا کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مبلّغ انفرادی کوشش کر کے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے ساتھ لے گئے۔ وہاں ہونے والے اصلاحی بیان اور رقت انگیز ذکرو دعا سے میں بہت متأثر ہوا۔ اجتماع کے بعد جب تربیتی حلقے لگائے گئے تو ایک مدنی مُنّے نے سر میں تیل لگانے کی سنتیں اور آداب بیان کیے تو مجھے بہت احساس ہوا کہ میں نے اپنی 60سالہ طویل زندگی کو کہاں ضائع کر دیا؟ جبکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک یہ چھوٹا سا مدنی مُنّا تربیتی حلقے میں تیل لگانے کی سنتیں بیان کر رہا ہے اور میں ہوں کہ ضروری مسائل تک سے ناواقف ہوں۔ میں نے دل میں پکا ارادہ کر لیا کہ اپنی زندگی کے آخری لمحات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رہ کر گزاروں گا کہ یہاں بچہ، بڑا نہ صرف دینی معلومات سے مُزَیَّن ہے بلکہ سرکار صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم کی سنّتوں کا پیکر بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آہستہ آہستہ مجھ پر مدنی رنگ چڑھنا شروع ہوا، چنانچہ میں نے زلفیں رکھ لیں اور مدنی لباس اپنا لیا۔ تادمِ تحریرنہ صرف میرے چہرے پر سنّت کے مطابق ایک مشت داڑھی بلکہ سرپر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج بھی سجا ہوا ہے۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۶} مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی کاپُرتاثیرجُملہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع