دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jaraim ki Dunya Say Wapsi | جرائم کی دنیا سے واپسی

book_icon
جرائم کی دنیا سے واپسی

مجھے اجتماع میں بہت قلبی سکون ملا۔ پُرسوز بیان اور رِقت انگیز دعا سے دل میں بہت اثر ہوا،  پھر میں پابندی سے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے لگا۔ دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی حاصل ہوئی،  یوں مسلسل عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  میرا چہرہ سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی سے جگمگانے لگا۔ رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف کی برکتیں لوٹنے کا موقع ملا۔ زندگی کا انداز بدلتے بدلتے سنّتوں کے سانچے میں ڈھل گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت کے خادم  (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف عمل ہوں۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  مجھے استقامت عطا فرمائے۔

اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                   صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۳} دعوتِِ اسلامی سے والہانہ محبت

          خان گڑھ  (ضلع مظفرگڑھ،  پنجاب،  پاکستان)   کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا لُبِّ لُباب ہے: جب سے شعور پیدا ہوا اس وقت سے ہی مجھے سبز عمامے والے نجانے کیوں بہت پیارے لگتے حالانکہ مجھے دعوتِ اسلامی کے بارے میں زیادہ معلومات نہ تھی،  انہیں دیکھتا تو خود آگے بڑھ کر مصافحہ کرنے کی سعادت حاصل کرتا۔ جب بڑا ہوا تو خوش قسمتی سے ایک بار ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت مل گئی،  وہاں سبز سبزعمامہ شریف سجائے ایک عاشقِ رسول جھوم جھوم کر نعت شریف پڑھ رہے تھے۔ نعت شریف کے پُرسوز الفاظ کانوں کے راستے جیسے دل میں اتر گئے۔ میں نے اسی دن سے اپنے نام کے ساتھ قادری لکھنا شروع کر دیا اگرچہ ابھی تک میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت نہیں ہوا تھا۔ اب پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ ایک بار سنّتوں کی تربیت کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کیسعادت ملی تو وہاں بے شمار سنّتیں اور دعائیں سیکھنے کا موقع ملا۔ یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  آہستہ آہستہ دعوت ِ اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگتا چلا گیا۔ سر پر سبز سبز عمامہ شریف اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجا لی اور مدنی لباس بھی اپنا لیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بیعت ہو کر نہ صرف خود قادری عطاری بننے کی سعادت حاصل کی بلکہ میرا سارا گھرانا امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا مرید بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  میری خوش قسمتی کہ اس پُرفتن دور میں دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ مدنی ماحول مل گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  گھر کی اسلامی بہنیں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے اجتماع میں شرکت کرنے لگیں۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو اس مدنی ماحول سے وابستہ فرمائے۔

اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                     صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۴} گردوں کا مریض شفا پا گیا

        کوٹ چھٹہ  (ضلع ڈیرہ غازی خان،  پنجاب)   کے علاقہ بستی سمندری ہیر والا کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: میں مڈل کا امتحان دینے کے بعد چھٹیاں گزارنے گھر آیا ہوا تھا۔ ایک روز سبزی خریدنے نکلا تو راستے میں چند سبز سبز عمامہ شریف کا تاج پہنے عاشقانِ رسول نظر آئے۔ جنہوں نے پُرتپاک انداز میں ملاقات فرمائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت ایسے محبت بھرے انداز میں پیش کی کہ میں انہیں منع نہ کر سکا اور ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ چیزیں گھردے کر اِنْ شَآء اللہ   عَزَّوَجَلَّ  ابھی واپس آتا ہوں۔ جب میں وہاں پہنچا تو سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کے لئے گاڑی تیار تھی۔ اسلامی بھائیوں نے بہت شفقت فرمائی اور بڑے ادب و احترام سے مجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن