30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بہت سکون ملا۔ اسلامی بھائیوں کی ملنساری اور اخلاق و کردار نے مجھے دعوتِ اسلامی کاشیدائی بنا دیا۔ ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی میں تو پہلے ہی دعوتِ اسلامی کو دل دے چکا تھا فوراً ہامی بھر لی۔ یوں میں زندگی میں پہلی بار ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا۔ پرسوز بیان اور رقت انگیز ذکر و دعا نے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا۔ میں نے زندگی میں پہلے کبھی ایسے رقت انگیز انداز میں دعا نہ مانگی تھی۔ میں نے رورو کر اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی، برے دوستوں سے جان چھڑائی، مدنی حلیہ اپنایا اور مدنی ماحول سے منسلک ہو کر قادری عطاری ہو گیا۔ کچھ ہی عرصے میں ایسا کرم ہوا ایک دن سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی کیا دیکھتا ہوں کہ میرے پیرو مرشد امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میرے گھر تشریف لائے ہیں۔ جب بیدار ہوا تو نہایت خوش و خرم تھا میں نے یہ خواب گھر والوں کو سنایا تو سب بہت خوش ہوئے اور امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہو کر عطاری بن گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ڈویژن قافلہ ذمے دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ھ بمطابق 07مارچ 2012ء
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَسلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی، پریشانی دُورہوئی، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہکے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کر دیجئے اور ایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’ مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ ‘‘ عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ، محلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع