دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jaraim ki Dunya Say Wapsi | جرائم کی دنیا سے واپسی

book_icon
جرائم کی دنیا سے واپسی

عشقِ رسول کی انمول دولت اور سنّتوں سے محبت کا عظیم جذبہ نصیب ہوا۔ یہ سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول اور میرے پیر و مرشد امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ ولایت ہی کافیضان ہے کہ میری گناہ آلود زندگی میں نیکیوں کی بہار آ گئی۔ تادمِ تحریر تنظیمی ترکیب کے مطابق ذیلی حلقہ مشاورت کے خادم  (نگران)   کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۱۳} گانوں کا شیدائی

          مرکز الاولیاء  (لاہور)   کے علاقے مین بازار سید پور  (ملتان روڈ)   کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں بہت فیشن پرست تھا اور گناہوں میں اپنی زندگی کے قیمتی ایام ضائع کر رہا تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے ،  گانے باجے سننے کا دلدادہ تھا۔ آواز اچھی تھی جس کی وجہ سے گانے بھی شوق سے گاتا تھا،  اسکول میں ڈرامے یاگانے کاکوئی بھی پروگرام ہوتا توناچ،  گانے کے لیے میں پیش پیش ہوتا،  دوست فرمائش کرتے تو انہیں بھی گانے سنا کر گناہوں میں مبتلا کرتا الغرض میری زندگی کے شب وروز اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی نافرمانی میں بسر ہو رہے تھے۔ ایک دن ایک سنّتوں کے پیکر،  مبلغ دعوتِ اسلامی نے مجھے سنّتوں بھرے مسجد اجتماع کی دعوت دی ان کی دعوت دینے کا انداز اتنا دلربا تھا کہ میں انکار نہ کرسکا اور فوراً ان کے ساتھ اجتماع میں جانے کے لئے تیار ہوگیا اسی دن مبلغ دعوتِ اسلامی ،  رکنِ شوریٰ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا سنّتوں بھرا بیان تھاجب میں نے رکنِ شوریٰ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا سنّتوں بھرا بیان سنا تومجھ پر بہت اثر ہوا۔ اختتامِ بیان پر لائٹیں بند کی گئیں اور تمام اسلامی بھائیوں نے بآوازِ بلند درودِ پاک پڑھنا شروع کردیا پھر ذکر اللہ  عَزَّوَجَلَّ   ہوا،  اس دوران مجھے بہت قلبی سکون مل رہا تھا۔ پھر ایسی رقت انگیز دعا ہوئی کہ اسلامی بھائی رو رو کر اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرنے لگے مجھ پر بھی رِقت طاری ہو گئی میں بھی اشک ندامت بہا بہا کر توبہ واستغفار کر رہا تھا،  دل کی کالک اترتی محسو س ہوئی اور زندگی گزارنے کا سلیقہ آگیا۔ اختتام دعا پر مجھے ایسا لگا جیسے میرا کافی بوجھ ہلکا ہو گیا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  اجتماع میں شرکت کی برکت سے گناہوں سے توبہ نصیب ہوئی اور میں رکنِ شوریٰ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے ذریعے دامنِ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے وابستہ ہوکر عطاری ہوگیا۔ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کے خادم  (نگران)   کی حیثیت سے دین کی خدمت کر رہا ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۱۴} نیکوں کی صحبت کی برکت

           فاروق نگر  (لاڑکانہ)   کے محلہ محمدپور کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں ماڈرن نوجوان تھا۔ نت نئے فیشن کرنا میرا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ برے دوستوں کی صحبتِ بد نے مجھے تباہی کے عمیق گڑھے کے کنارے لاکھڑا کیا تھا۔ زندگی کے شب وروز بے عملی میں بسر ہو رہے تھے۔ گناہوں کی پرخار وادیوں سے نکلنے کی سبیل کچھ اس طرح بنی کہ میرے ایک قریبی دوست کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ ایک روز جب میں ان سے ملنے گیا تو کثیر نوجوانوں کو داڑھی و سبز سبز عمامے سجائے سفید لباس میں ملبوس دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس ماڈرن دور میں بھی سنتوں پر عمل کرنے والے نوجوان موجود ہیں !  وقتاً فوقتاً درودوسلام اور تُوبُوا اِلیَ اللہ ،  اَسْتَغْفَرُاللہ کی بلند ہونے والی صداؤں سے میرے مشامِ جاں معطر ہو گئے۔ مجھے یہاں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن