چُست لباس پہننا کیسا؟
سُوال: چُست لباس پہننا کیسا؟(SMSکے ذریعے سُوال)
جواب: چُست لباس پہننے کی ممانعت ہے۔اگر ایسا لباس پہنا جس کی وجہ سےوہ اعضاءجن کا چھپانا فرض ہے ان کے اُبھار نظرآتے ہوں جیسے چُست پینٹ ہوتی ہے شرٹ پینٹ کے اندرکرتے ہیں تو ایسا لباس پہننا اور ان کی طرف دیکھنا جائز نہیں ہے۔ ( )
سُوال: کیا ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی کرنا سیٹھ پر لازم ہے؟( SMSکے ذریعے سُوال)
جواب:اگر نجی یعنی privateادارہ ہے اورسیٹھ مالک ہے تو اس پر کٹوتی کرنالازم نہیں ہے ۔کٹوتی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
سُوال:بعض اوقات گھر کے ملازمین چھٹیاں کرتے رہتے ہیں، جب سیٹھ ان کے پیسے کاٹتا ہے تویہ ناراض ہوجاتے ہیں اورسیٹھ کو ظالم کہنے لگتے ہیں، ان کا ایسا کہنا کیسا ؟(نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب:اگر ملازمین کٹوتی کرنے کی وجہ سے سیٹھ کو گناہ گار کہیں گے تو خود گناہ گار ہوں گے! کیونکہ سیٹھ نے وہی کیا جس کا شریعت نے اس کو حق دیا ہے، سیٹھ کٹوتی نہیں کرے گا تو یہ پابندی نہیں کریں گے۔ اگر مالک اچھا آدمی ہے کٹوتی نہیں کرتاتو ملازمین اس کو تنگ کرتے اور چھٹیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوتا ہے لہٰذا کٹوتی کرنانظام درست کرنے کے لیے ہوتا ہے۔اگر چھٹی کی وجہ سےتنخواہ کاٹی تو اس وجہ سے سیٹھ کو ظالم کہنا، کنجوس کہنا غیبت بلکہ تہمت ہے، وہ ظلم کر ہی نہیں رہا پھر ظالم کیوں کہہ رہے ہیں ! تہمت غیبت سے زیادہ خطرناک ہے اصل ظالم وہ ہیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔
سُوال:کیا نماز کے ایک ہی رکن میں تین بار چھینک آنے سےنماز ٹوٹ جائے گی؟( SMSکے ذریعے سُوال)
جواب: جی نہیں !اس سے نماز نہیں ٹوٹتی ۔اگر اس سے نماز ٹوٹتی ہو تو نزلے والا نماز پڑھ ہی نہیں سکتا کہ اس کو بعض اوقات بہت چھینکیں آتی ہیں۔
سُوال: کچا انڈا کھانا اور اس کی بدبو کے ساتھ مسجد میں آنا کیسا ہے؟
جواب:کچا انڈاکھانا حلال ہے۔ انڈے میں واقعی ایسی بو ہو جو لوگوں کے لیے تکلیف کا سبب ہے تو مسجد میں آنے سےگناہ گار ہوگا اورفرشتوں کوبھی تکلیف ہوگی ۔( ) انڈے میں ایسی بو ہوتی ہو جو مسجد میں آنے سے رکاوٹ ہے تومجھے اس کا تجربہ نہیں ہے۔
سُوال: کیا بڑےجانور کے پائے کی کھال کھانا جائز ہے؟
جواب : حلال جانور کی کھال کھانا جائز ہے ۔ (2)
سُوال: اگر کسی کی مِلک میں ایک تولہ سونا اور 14000روپے ہیں تو کیا اس پر قر بانی واجب ہوگی ؟
جواب: ایک تولہ سونے کی جو قیمت چل رہی ہےاس حساب سے قر بانی واجب ہوجائے گی۔ ذُوالحجہ سے پہلےچاہے کسی کے پاس کروڑ روپے ہوں، اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔ 10 ذُوالحجہ کی صبح صادق سے لے کر بارہویں ذُوالحجہ کے سورج ڈوبنے سے پہلے اگر قربانی کی شرائط پائی گئیں تو قربانی واجب ہوگی۔ (3)
(اس موقع پر مفتی صاحب نے فرمایا:) مذکورہ صورت میں 14000 روپے ایک تولہ سونے کےساتھ موجود ہیں اس کو ملا کر قر بانی کا نصاب پورا ہوجائے گا لہٰذا قربانی واجب ہوگی۔
سُوال: کیاچھوٹا بچہ قربانی کا بکرا ذَبح کرسکتا ہے؟(حسن رضا کا سُوال)
جواب: قربانی کابکرا ہو یا کوئی اور حلال جانور، اگر بچہ ذَبح کو سمجھتا ہے تو اللہ پاک کا نام لے کرذَبح کرسکتا ہے۔( ) یہ (میرے رضاعی پوتےحسن رضا) مدنی مذاکرہ سنتے ہیں اور مجھ سے مسائل پوچھتے رہتے ہیں۔بڑی بات یہ ہے کہ یہ سوچتے ہیں!
***
قرآنِ مجید کلامِ الٰہی ****
کتاب کا نام مصنف/مؤلف/متوفیٰ مطبوعات
تفسیر بغوی امام ابومحمدحسین بن مسعود فراء بغوی، متوفی۵۱۶ھ دارالکتب العلمیہ بیروت۱۴۱۹ھ
الاکلیل علی المدارک شیخ محمد عبد الحق بن شاہ الہندی الحنفی ،متوفی ۱۳۳۳ھ دار الکتب العلمیہ بیروت
مسلم امام ابو الحسین مسلم بن حجاج قشیری، متوفی۲۶۱ھ دارالکتاب العربی بیروت۱۴۲۷ھ
ترمذی امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ ترمذی، متوفی۲۷۹ھ دار المعرفہ بیروت۱۴۱۴ھ
مرقاةالمفاتیح علامہ ملا علی بن سلطان قاری ،متوفی۱۰۱۴ھ دار الفکر بیروت ۱۴۱۴ھ
در مختار علاء الدین محمد بن علی حصکفی،متوفی۱۰۸۸ھ دارالمعرفہ بیروت۱۴۲۰ھ
فتاوی ھندیة ملانظام الدین، متوفی۱۱۶۱،وعلمائے ہند دارالفکربیروت۱۴۱۱ھ
بدائع الصنائع علاء الدین ابوبکر بن مسعود الکسانی،متوفی ۵۸۷ھ دار احیاء التراث العربی بیروت
خیرات الحسان امام ابن حجر الہیتمی متوفی ۹۷۳ھ دارالکتب العلمیۃ بیروت
میزان الکبری ابو المواہب عبد الوہاب بن احمد شعرانی، متوفی ۹۷۳ھ دارالکتب العلمیہ بیروت
الامام احمد رضا خان علامہ مشتاق احمد شاہ الازہری ادارہ تحقیقات امام احمد رضا
فتاوی رضویہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان، متوفی۱۳۴۰ھ رضا فاؤنڈیشن لاہور۱۴۲۷ھ