دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannation ki Zaban | جَنّتیوں کی زبان

book_icon
جَنّتیوں کی زبان

دیتے ہیں کہ تُو یہودی مذہب اِختیار کر لے کہ یہی دین اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقبول ہے ۔  اگر مرنے والا ان کی بات نہیں مانتا تو اسی طرح دوسرے احباب کے رُوپ میں شیاطین آ آ کر کہتے ہیں :  تُو نصاریٰ کا مذہب اِختیار کرلے کیونکہ اِسی مذہب نے (حضرت) موسیٰ(عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کے دین کو منسوخ کیا تھا ۔  یوں ہی اَعِزّہ و اَقرِباء (رشتہ داروں)کی شکلوں میں جماعَتیں آ کر مختلف باطل فِرقوں کو قبول کرلینے کے مشورے دیتی ہیں ۔  تو جس کی قِسمت میں حق سے مُنحَرِف ہونا (یعنی پِھر جانا) لکھا ہوتا ہے وہ اُس وقت ڈگمگا جاتا اور باطِل مذہب اِختیار کرلیتا ہے ۔ ([1])اللہعَزَّ  وَجَلَّ   ہمارے حالِ زار پر کرم فرمائے ، نَزع کے وَقت نہ جانے ہمارا کیا بنے گا! ہم دُعا کرتے ہیں اے اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نَزع کے وقت ہمارے پاس شَیاطین نہ آئیں بلکہ رَحْمَۃٌ  لِّلْعالمین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کرم فرما ئیں ۔        ؎

نَزْع کے وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھا

تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا ربّ !

مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے

                ہو اِیمان پر خاتِمہ یاالٰہی     (وسائلِ بخشش)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رَحمت سے ہرگز مایوس نہ ہوں ۔  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکرعاشقانِ رسول کے ہمراہ سنتوں کی تربیت کے  مَدَنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِیمان کی حفاظت کا ذِہن بنتا رہے گا ۔ جب ذِہن بنے گا تو اِحساس پیدا ہوگا، رِقّت ملے گی اور  دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھیں گے تو  پھر بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں یوں عرض کریں گے : 

تُو نے اِسلام دیا، تُو نے جماعت میں لیا

                          تُو کریم اب کوئی پِھرتا ہے عَطِیّہ تیرا (حَدائِقِ بَخْشش)

خاتِمہ بِالخیر کے پانچ اَوراد

عرض : اِیمان پر خاتِمے کے لیے چنداَوراد  اِرشاد فرمادیجیے ۔

ارشاد : ایک شخص میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت ، جدِّدِ دین وملّت  مولاناشاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی با رگا ہ میں حاضِر ہوکر اِیمان پر خاتِمہ بِالخیر کیلئے دُعا کا طالِب ہوا توآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اُس کیلئے دعا فرمائی اور ارشاد فرمایا :  (1)(روزانہ)41بار صبح کو یَا حَیُّ یَا قَیَّوْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ(ترجَمہ :  اے ہمیشہ زندہ رہنے والے ! اے ہمیشہ قائم رہنے والے ! کوئی معبود نہیں مگر تُو) اوّل و آخِر دُرُود شریف پڑھ لیاکریں ۔ ([2])

(2)سوتے وَقت اپنے سب اَوراد کے بعد سُورۂ کافِرون روزانہ پڑھ لیا کیجیے اس کے بعد کلام وغیرہ نہ کیجیے ۔  ہاں اگر ضَرورت ہو تو کلام(بات) کرنے کے بعد پھرسُورۂ کافِرون تلاوت کر لیجئے کہ خاتِمہ اِسی پر ہو، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خاتِمہ ایمان پرہو گا  ۔

(3) تین بار صُبْح اور تین بار شام اس دُعا  کا وِرْد رکھیے : اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَّعْلَمُہٗ وَنَستَغْفِرُکَ لِمَالَانَعْلَمُہٗ(یعنی اے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس سے کہ جان کر ہم تیرے ساتھ کسی چیز کو شریک کریں اور ہم اِس سے اِستِغفار کرتے ہیں جس کو نہیں جانتے ) ([3])

(4)تفسیرِ صاوی میں ہے : جو کوئی حضرتِ سیِّدُنا خِضر عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا نام مع کُنْیَت و وَلَدِیّت و لقب یاد رکھے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اُس کا اِیمان پرخاتِمہ ہوگا ۔  آپ کا نام مع کُنْیَت و وَلَدِیَّت ولقب اِس طرح ہے :  اَبُوالْعَبَّاس بَلْیَا بِنْ مَلْکَانَ الْخِضْر ۔ ([4])

(5)بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ ، بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَمَالِی (ترجَمہ : اللہتعالیٰ کے نام کی بَرَکت سے میرے دین، جَان، اولاد اور اہل و مال کی حفاظت ہو) صبح وشام تین تین بارپڑھیے ، دین، اِیمان، جان، مال، بچّے سب محفوظ رہیں ۔ ([5])(غروبِ آفتاب سے صُبحِ صادِق تک رات اور آدھی رات ڈَھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صُبح ہے ) ([6])

دنیا میں ہر آفت سے بچانا مولا!

عُقْبٰی میں نہ کچھ رنج دکھانا مولا!

بیٹھوں جو درِ پاکِ پیمبر کے حُضُور

                  اِیْمان پہ اُس وقت اٹھانا مولا! (حَدائِقِ بَخْشش)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایمان پر خاتمے کے لیے اچھی صحبت اپنانا اور بری صحبت سے خود کو بچانا انتہائی ضروری ہے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے اور عاشقانِ



[1]    اَلدُّرَةُُ الْفاخِرَة، ص۵۱۱ ، مُلخَّصاً، دارالفکربیروت

[2]    الوظیفة  الکریمة ، ص۲۱ ، مکتبة المدینہ ، باب المدینہ کراچی

[3]    الوظیفة  الکریمة ، ص۱۷

[4]    تَفْسِیْرِ صاوی، ج۴، ص۱۲۰۷، دارالفکربیروت

[5]    الوظیفة  الکریمة ، ص۱۷

[6]    ایضاً، ص۱۲، ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن