دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannation ki Zaban | جَنّتیوں کی زبان

book_icon
جَنّتیوں کی زبان

بھلائی میں اِسراف نہیں ۔ “ جس شے سے تعظیم ِذکرشریف مقصودہو، ہرگز ممنوع نہیں ہو سکتی ۔ ([1]) اللہعَزَّ وَجَلَّ  کی رِضا کے لیے جو سرمایہ خرچ کیاجائے وہ اسراف نہیں کہلاتا، چنانچہ حضرتِ سیِّدُنااِمام فخر الدین رازی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی نقل کرتے ہیں :  حضرتِ سیِّدُنا اِمام شہاب الدین زہریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی پارہ 8سورۃُ الْاِنعام کی آیت نمبر 141{وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ   ترجمۂ کنزالایمان : اور بے جا نہ خرچو} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہعَزَّ وَجَلَّ  کی مَعْصِیَت یعنی نافرمانی میں خرچ نہ کرو ۔  حضرتِ سیِّدُنا اِمام مجاہد عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْوَاحِدفرماتے ہیں : اگر کوہِ  اَبِیْ قُبَیْس سونے کاہو اور کوئی شخص اسے اللہعَزَّوَجَلَّ کی اِطاعت میں خرچ کر دے تو وہ اِسراف کرنے والا نہ ہوگااور ایک دِرہم بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی مَعْصِیَت (نافرمانی)میں خرچ کرے تو اِسراف(فضول خرچی) کرنے والا ہوگا ۔ ([2])

اسی طرح تفسیرِنَسْفِی  میں پارہ 15سُورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر  26{وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًاترجمۂ کنزالایمان : اور فضول نہ اُڑا} کے تحت ہے کہ کسی شخص نے بھلائی کے کاموں میں کثیرمال خرچ کردیا تو اس کے دوست نے اسے کہا :  لَاخَیْرَ فِی السَّرَفِ یعنی اِسراف میں کوئی بھلائی نہیں ۔  تو اُس شخص نے جواب دیا :  لَا سَرَفَ فِی الْخَیْر یعنی بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنے میں کوئی اِسراف  نہیں ۔  ([3])

محفل میں ہزار شمعیں روشن تھیں

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی نَقْل فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناامام شیخ ابوعلی محمدبن قاسم رُوذبارِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْبَارِی  سے منقول ہے کہ ایک بُزرگ نے ضِیافت کااِہتمام کیا اور اُس میں ایک ہزار شمعیں روشن کیں ، ایک (ظاہِر بِین) شخص نے ان سے کہا کہ آپ نے اِسراف کیا ہے ۔  اسی بُزرگ (جوکہ روشن ضَمیر تھے ) نے فرمایا :  جا ؤ اور ہر وہ شمع جومیں نے غَیْرُاللّٰہ کے لیے روشن کی ہو، بجھادو ۔  اُس نے بجھانے کی کوشش کی مگر کوئی ایک شمع بھی نہ بجھا سکا ۔ ([4])

حضرتِ عَلَّامَہ سیِّد محمد بن محمد حسینی زبیدی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیاس کی شرح میں فرما تے ہیں  : اللہعَزَّ وَجَلَّ  کی راہ میں یہ خرچ کرنا اللہعَزَّ وَجَلَّ   کو محبوب ہے اور اولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَامبھی اسے محبوب رکھتے ہیں اِن اولیائے  کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کے اَحوال مختلف ہوتے ہیں اور نِیَّتِیْں نیک ہوتی ہیں  ۔ ([5])

حضرت علّامہ مولانا مفتی وقار الدین قادریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں :  اِسراف کے معنیٰ یہ ہیں کہ ناجائز کام میں رقم خرچ کی جائے یا ایسے کام میں رقم خرچ کی جائے جس کا مقصد صحیح نہ ہو مثلاً شراب ، سینما، گانا وغیرہ ناجائز کاموں میں خرچ کرنا یا اپنے روپے کو دریا میں پھینک دینا یا نوٹوں کو جلا دینا وغیرہ یہ صورَتیں اِسراف کی ہیں ۔ اس کا اُصول یہ ہے  : ” لَاخَیْرَ فِی الْاِسْرَاف، وَلَا اِسْرَافَ فِی الْخَیْر یعنی اِسراف میں نیکی نہیں ہے اور نیکی میں خرچ کرنا اِسراف نہیں ہے ۔ “ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ صرف ربیعُ الاوّل کے مہینے میں چَراغاں کرنے اور جھنڈیوں کے لگانے پر یہ لوگ اعتراض کیوں کرتے ہیں ؟ شادیوں اور دیگر تقریبات کے مواقِع پر جو چَراغاں ہوتاہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہتے اور اگر اِسراف کے یہی معنیٰ ہیں کہ مطلقاً ضَرورت سے زیادہ خرچ کرنا اِسراف ہے تو یہ مکان بنانا سب اِسراف ہو گا اس لیے کہ جُھگّی (جھونپڑی)میں بھی رہا جاسکتا ہے ، اچھّے اور قیمتی کپڑے بنوانا بھی اِسراف ہوتا اِس لیے کہ ٹاٹ، کھدَّر وغیرہ سے بھی سِتْر پوشی ہوسکتی ہے ، اچھّے کھانوں پر خرچ کرنا بھی اِسراف ہو گا موٹے آٹے کی روٹی کو چٹنی یاسِرکہ کے ساتھ کھانے سے بھی پیٹ بھر سکتا ہے ، ان سب باتوں میں جب روپیہ صَرف کرنا اس لیے اسِراف نہیں کہ مقصد صحیح کے لیے صَرف کیا جارہا ہے اگر چِہ ضَرورت سے زیادہ ہے ۔ اِسی طرح مِیلاد کے موقع پر صَرف کرنا اِسراف نہیں ہے کہ عظمتِ مصطفیصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اِظہار کرنا مقصود ہے ۔ ([6])

جانتے ہو کیوں ہے روشن آسماں پر کَہکشاں

              ہے کیا حق نے چَراغاں عیدِ میلاد النبی(وسائلِ بخشش)

اِحساسِ کمتری اور اس  کاعلاج

عرض : اِحساسِ کمتری کسے کہتے ہیں؟ نیزاس  کاعلاج بھی  تجویزفرمادیجیے ۔

ارشاد : اِحساسِ کمتری کامطلب ہے اپنے آپ کو دوسروں سے کمترسمجھنااور خود اِعتمادی کا نہ ہونا ۔  اِحساسِ کمتری کامرض عموماً کسی کام میں ناکامی کی باعث  پیدا ہوتاہے یا اپنے سے کسی بَرتَر کی طرف دیکھنے سے ، چاہے وہ بَرتَری دینی ہو یا دُنیوی ۔  دینی ودُنیوی بَرتَری والوں میں سے کس کی طرف دیکھنا چاہیے اور کس کی طرف نہیں ، حدیثِ پاک میں اس کی  رہنمائی فرمائی گئی ہے ، چنانچہ ہادیٔ راہِ نجات ، سرورِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے  : ”دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ ہوں گی اللہ عَزَّوَجَلَّ   اُسے اپنے نزدیک شاکِر و صابِر لکھ دے گا ۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ دین کے مُعامَلے ( یعنی علم وعمل ) میں اپنے سے بَرتَر (اوپر والے )کی طرف نظر کرے تو اُس کی پَیروی کرے  جبكہ دوسری یہ ہے کہ دنیا کے مُعامَلے میں اپنے سے کمتر(نیچے والے ) کی طرف دیکھے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی حمد کرے ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اسے شاکرو صابر لکھے گا اور جو اپنے دین میں اپنے سے کمتر کو دیکھے اور اپنی دنیا میں اپنے سے بَرتَر کو دیکھے تو فوت شدہ دنیا پر غم کرے ،



[1]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۱۷۴

[2]    تفسیرِ کبیر ، ج۵، ص ۱۶۵، دار احیاء التراث العربی بیروت

[3]    تفسيرِ نسفی ، ص ا۶۲، دار المعرفة   بیروت

[4]    اِحیاءُ العُلوم، ج۲ ، ص۲۶، دارصادر بیروت

[5]    اِتِّحافُ السَّادَۃِ الْمُتَّقِیْن ، ج۵، ص۶۸۵، دارالکتب العلمیة  بیروت

[6]    وَقارُالفتاویٰ ، ج ۱، ص۱۵۵، بزمِ وقارالدین ، بابُ المدینہ کرا چی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن