دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannation ki Zaban | جَنّتیوں کی زبان

book_icon
جَنّتیوں کی زبان

سیِّدُنا بَراء بن عازِب رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ   سے روایت ہے کہ ہم حُضورِ پاک، صاحِبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک  صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سا تھ ایک اَنصاری کے جنازے میں شریک ہو ئے اور اس کی قبرتک گئے ۔  جب انہیں لحد میں اُتارا گیاتو رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمتشریف فرما ہوگئے ، ہم بھی آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اِرد گرد بیٹھ گئے گویا ہما رے سروں پر پرندے بیٹھے ہو ئے ہیں، سرکار صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی تھی جس سے زمین کُریدرہے تھے ۔ پھر اپنا سرِا قدس اٹھا یا اور دو یا تین مرتبہ فرمایا :  عذابِ قبر سے اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی پناہ مانگو ۔ (حضرتِ سیِّدُنا ہَنّادرضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَرصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا  : (قبر میں میِّت کے پاس) دوفرشتے آتے ہیں، اِسے بٹھاتے اور سُوال کرتے ہیں :  مَنْ رَّبُّکَ؟  تیرارب کون ہے ؟وہ جواب دیتاہے : رَبِّیَ اللّٰہُ میرا  رب اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہے ۔  پھروہ پوچھتے ہیں :  مَادِینُکَ؟ تیرا دین کیا ہے ؟ وہ جواب دیتا ہے : دِینِیَ الْاِسْلَامُ  میرا دین اسلام ہے ۔ پھر وہ اس سے پوچھتے ہیں :  مَا ھَذَا الرَّجُلُ الَّذِی بُعِثَ فِیکُم؟ جو ہستی تمہاری طرف مبعوث فرمائی گئی وہ کون ہیں؟تاجدارِ رسالت، شَہَنْشَاہِ نُبُوَّتصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : وہ جواب دیتاہے : ھُوَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم وہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہیں ۔ پھرفِرِشتے کہتے ہیں :  تجھے ان باتوں کا کیسے پتاچلا؟وہ جواب دیتا ہے کہ میں نے کتابُ اللہ پڑھی ، اس پر اِیمان لایااور اس کی تصدیق کی ۔ پھر آسمان سے نِدا دی جاتی ہے : قَد صَدَقَ عَبْدِی  میرا بندہ سچ کہتاہے ، اس کے لیے جنّت سے ایک بچھونا بچھادو اور اسے جنّتی لباس پہنادو اوراس کے لیے جنّت کی طرف ایک دروازہ کھول دو تاکہ اسے جنّت کی ہوا اور خُوشبو آتی رہے اور اس کے لیے قبر کو تاحدِ نظر  کُشادہ کر دیا جاتا ہے ۔  

پھرآپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے کافر کی موت کا ذکر کیا اور فرمایا :  (قبر میں جانے کے بعد) کافر کی روح کو اس کے جسم میں لوٹایا جاتاہے اس کے پاس دو فِرِشتے آتے ہیں ، اِسے اُٹھاتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں :  مَنْ رَبُّکَ؟ تیرا ربّ کون ہے ؟وہ جواب دیتاہے :  ھَاہْ ھَاہْ ھَاہْ لَا اَدْرِی  افسوس! مَیں کچھ نہیں جانتا ۔  پھر اس سے پوچھتے ہیں : مَادِینُکَ؟یعنی تیرا دین کیا ہے ؟وہ جواب دیتا ہے :  ھَاہْ ھَاہْ ھَاہْ لَا اَدْرِی  افسوس! مَیں کچھ نہیں جانتا ۔  پھروہ اس سے پوچھتے ہیں :  مَا ھَذَا الرَّجُلُ الَّذِی بُعِثَ فِیکُم؟جو ہستی تمہاری طرف مبعوث فرمائی گئی وہ کون ہیں؟وہ جواب دیتاہے : ھَاہْ ھَاہْ ھَاہْ لَا اَدْرِی افسوس! مَیں کچھ نہیں جانتا ۔ پھر آسمان سے نِدا دی جاتی ہے کہ یہ جھوٹ کہتاہے ، اس کے لیے جہنَّم سے ایک بستر بچھا دو، آگ کا لباس پہنا دو اورجہنَّم کی طرف ایک دروازہ کھول دو پس اسے جہنَّم کی گرمی اور بدبُو آتی رہے گی اوراس پر قبر کوتنگ کردیاجائے گا حتّٰی کہ اس کی پَسلیاں ایک دوسرے میں پَیوست ہو جائیں گی (حدیثِ جریررضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  میں یہ بھی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : پھر اس پر ایک اَندھا بہرا فِرِشتہ مقرَّر کر دیاجائے گا جس کے پاس لوہے کا ایسا گُرْز(ہتھوڑا) ہوتا ہے کہ جس کو پہاڑ پرماراجائے تو وہ مٹّی ہو جائے پس وہ اس کے ساتھ مُردے کو ایک ضَرب لگائے گا تواس کی آواز جنّ و اِنس(یعنی جِنّات اور انسانوں ) کے علاوہ ہر ایک سنے گاجس سے (کافر) مُردہ خاک ہوجائیگا پھر اس میں دوبارہ روح ڈالی جائے گی ۔ ([1])

مُفَسِّرِشَہِیْرحَکیمُ الْاُمَّت حضر  ت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْمَنَّان  فرماتے ہیں : بعد موت ہر شخص تحریر پڑھ سکتا ہے  ۔ جہالت اِس عالَم(یعنی دُنیا) میں ہو سکتی ہے ، وہاں نہیں  ۔ حدیثِ پاک میں ہے :  کَلَامُ اَہْلِ الْجَنَّۃِ عَرَبِیٌّ یعنی اہلِ جنَّت کی زَبان عَرَبی ہے ۔ ([2])حالانکہ بَہُت  سے جنّتی دُنیا میں عَرَبی سے ناواقِف ہیں  ۔ اسی طرح ہر مُردے سے عَرَبی میں ملائکہ سُوال کرتے ہیں اور وہ عَرَبی سمجھ لیتا ہے  ۔ رب تعالیٰ نے مِیثاق کے دن عربی ہی میں سب سے عہد وپیمان لیا تو کیا مرنے کے بعد میِّت کو کسی مدرسہ میں عَرَبی پڑھائی جاتی ہے ؟نہیں بلکہ خود بخود آجاتی ہے ۔  قِیامت کے دن سب کو نامۂ اعمال لکھے ہو ئے ہی دیئے جائیں گے اور جاہِل و عالم سب ہی پڑھیں گے  ۔ جس سے معلوم ہو تا ہے کہ مرنے کے بعد ہر شخص عَرَبی سمجھتا ہے اور لکھا ہوا پڑھ لیتا ہے ۔ ([3])

سب سے اَفضل زبان

عرض : سب سے اَفضل زبان کون سی ہے ؟

ارشاد :  تمام زبانوں میں سب سے اَفضل عَرَبی زبان ہے  ۔ قرآنِ پاک بھی عَرَبی زَبان میں نازِل ہوااور جنتیوں کی زَبان بھی عَرَبی ہوگی چنانچہ حضرت ِ  سَیِّدُنا علّامہ علاؤ الدین محمد بن علی حصکفی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفرماتے ہیں :  عَرَبی زَبان کودوسری تمام زبانوں پرفضیلت حاصل ہے کہ یہ اہلِ جنَّت کی زبان ہوگی پس جس نے اِسے سیکھا اور دوسرے کو سکھایااسے اَجرو ثواب ملے گا کہ حدیثِ پاک میں ہے : اہلِ عَرَب سے تین وجہ سے محبت کرو :  مَیں عَرَبی ہوں، قرآنِ مجید عَرَبی میں ہے اور جنّت میں جنتیوں کی زَبان عَرَبی ہوگی ۔  ([4])

صَدْرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرت علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی    عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : یہ جو کہا گیا صرف زَبان کے لحاظ سے کہا گیا ورنہ ایک مسلم (مسلمان) کو خود سوچنے کی ضرورت ہے کہ عَرَبی زَبان کا جاننا مسلمانوں کے لئے کتنا ضروری ہے ، قرآن و حدیث اور دِین کے تمام اُصول و فروع اِسی زَبان میں ہیں اِس زَبان سے ناواقفی کتنی کمی اور نقصان کیچیز ہے ۔ ([5])

چَراغاں پر زرِکثیر خَرچ کرناکیسا؟

عرض : جشنِ ولادت کے موقع پر چَراغاں پر زرِ کثیر خرچ کیاجاتا ہے ، کیا یہ اِسراف(فضول خرچی) نہیں؟

ارشاد :  جشنِ ولادت کے موقع پر چَراغاں پر زرِ کثیر خرچ کرنا  ہرگز فضول خرچی نہیں ۔ عُلمائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَامفرماتے ہیں : ’’لَاخَیْرَ فِی الْاِسْرَاف، وَلَا اِسْرَاف فِی الْخَیْر یعنی اِسراف میں بھلائی نہیں اور



[1]     اَ بُوْداود، ج۴، ص ۳۱۶، حدیث ۴۷۵۳، داراحیاء التراث العربی بیروت

[2]     جامع صغیر، ص۲۰، حدیث ۲۲۵، دارالکتب العلمیة  بیروت

[3]    جآء َالحق، ص۳۴۸ ، نعیمی کتب خانہ گجرات

[4]     دُرِّمختار، ج۹، ص۶۹۱، دارالمعرفة  بیروت

[5]    بہارِشریعت، ج۳ ، ص۶۵۳، مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن