دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannation ki Zaban | جَنّتیوں کی زبان

book_icon
جَنّتیوں کی زبان

کہ وہ اِنجیر کا استعمال کرے کہ یہ بواسیر اور جوڑوں کے درد کو ختم کرتا ہے  ۔

اِنجیر کے اِستِعمال کا طریقہ یہ ہے کہ پانچ عدد اِنجیر کے ٹکڑے کر کے مُناسِب مقدار میں دودھ کے اندر پکا لیجیے اور ٹھنڈا کر کے سوتے وقت کھا لیجیے ۔ یہ خونی بواسیر کا مُجرَّب (مُ ۔ جَر ۔ رَبْ یعنی تجربہ شدہ)علاج ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  خون بند ہو جائیگا ۔  تا حُصولِ شِفا جاری رکھیے اگر مستقل استِعمال کریں تب بھی فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ اِنجیر کی تعداد کم زیادہ بھی کر سکتے ہیں ۔  حضرتِ سیِّدُنا ابوذر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے : ’’ حُضُور نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں اِنجیر شریف سے بھرا ایک تھال پیش کیاگیا ۔  آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اس میں سے  تناول فرمایا اور صَحابہ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے فرمایا :  کھاؤ ، اگر مَیں کہوں کہ جنّت سے کوئی پھل اُترا تو وہ یہی ہے کہ جنّت کا میوہ بِغیر گُٹھلی کے ہوگا پس اِسے کھاؤ کہ بِلاشُبہ یہ بواسیر کوختم کرتاہے اور گَنْٹھِیا(یعنی جوڑوں کے دَرد) میں مُفید ہے ۔ ‘‘ ([1])

خارِش اوردَرد والی بواسیر میں اِنجیر کھانے کا طر یقہ

عرض : بواسیر میں اگر خون نہ آتاہومگر خارِش اور دَرد ہوتا ہو تو اس میں اِنجیر کس طرح کھائیں؟

ارشاد : اگر تکلیف زِیادہ ہوتو شہد کے شربت (یعنی شہد ملے پانی) کے ساتھ روزانہ صُبح نہار مُنہ پانچ عدد خشک اِنجیر کھالیں ۔  مسلسل اس طریقے پر عمل کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ چار ماہ سے لے کر دس ماہ کے عرصے میں مسّے خشک ہوجائیں گے ۔ (یہ طریقِ علاج خُونی بواسیر کیلئے بھی مفید ہے )اگر بواسیر میں تکلیف کم اور بدہضمی زیادہ ہو تو ہر بار کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل خشک اِنجیر تین عدد کھائیں ۔  اگر صرف پیٹ میں بوجھ ہوتا ہو تو ہربار کھانا کھانے کے بعد تین عدد اِنجیر تناوُل فرمالیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  فائدہ ہو گا ۔

دَفع ِبواسیرکا وظیفہ

عرض : بواسیردُور کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بھی اِرشادفرمادیجیے ۔

ارشاد :  اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت، مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ ا مام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن نے خُونی اوربادِی دونوں قسم کی بواسیر سے نَجات کے لیے ایک بَہُت عُمدہ عمل اِرشاد فرمایاہے ، چنانچِہ جناب سیِّد ایوب علی صاحِب کا بیان ہے کہ ایک صاحِب نے حاضر ہو کر عرض کی کہ مجھے بواسیر کا بَہُت تکلیف دہ مَرَض ہے ۔  اِرشاد فرمایا : ہمارے یہاں مجموعۂ اَعمال میں ایک عمل لکھا ہے ، اس پر عمل کیجیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّبہت جلد شِفا ہو گی ۔  بواسیر خُونی ہو یا بادِی، دونوں کے لیے (یہ عمل)مفید ہے ۔

ہر روز دو رکعت نماز پڑھے ۔  پہلی رکعت میں بعد اَلْحَمْد شریف ، سورۂ الم نشرح اور دوسری رکعت میں بعد اَلْحَمْد شریف، سورۂ فیل پڑھے ۔  بعد سلام 70بار کہے :  اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبِ اِلَیْہٖ سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِ رَبِّیْ یا یوں کہے : اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ مِنْ کُلِّ ذَنْبِیْ سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِ رَبِّیْ چند روز کی مَدَاومَت میں(یعنی بغیر ناغہ کئے پڑھنے سے ) مَرَض دَفع ہوجائے گا ۔ ([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجیے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر ان  کے قرب میں مانگی جانے والی دعاؤں سے بھی بیماریاں دور ہوتی  اور مُرادیں بَر آتی ہیں ۔  آپ کی ترغیب و تحریص کے لیے مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت سے ایک اندرونی امراض سے دو چار مریض کی شفا یابی کی مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ میں ایک عرصے سے بعض اندرونی امراض کا شکار تھا ۔ مَرَض کی شدّت کا یہ عالم تھا کہ جب بھی سوتا آزمائش ہو جاتی ۔ علاج پرکثیر رقم خرچ کرنے کے باوجُود اِفاقہ نہ ہوا، میں اس مَرَض سے تنگ آ چکا تھا ۔ میں نے جب سنا کہ مَدَنی قافِلوں میں دعائیں قبول ہوتی ہیں تو ہمّت کر کے سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلے کا مسافِر بن گیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی قافلے میں سفر کے دَوران میں نے دُعا کی اور اس کی بَرَکت سے میرا مرض ایسا خَتْم ہوا کہ گویا کبھی تھا ہی نہیں!

گر کوئی مرض ہے تو مِری عرض ہے

پاؤ گے راحَتیں قافِلے میں چلو

اِنجیر کے فوائد

عرض : بواسیرکے علاج کے علاوہ بھی کیاانجیرکے فوائدہیں ؟

ارشاد : کیوں نہیں! نہار مُنہ انجیر کھانے کے عجیب و غریب فوائد ہیں ۔  یہ آنتوں کو کھول کر پیٹ سے ہوا نکالتا ہے اس کے ساتھ اگر بادام بھی کھالیے جائیں تو پیٹ کی اکثر بیماریاں دُور ہو جاتی  ہیں ۔  تفسیرابوالسعود میں پارہ30 سورۃ التین کی آیت نمبر1{ وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ(۱) ترجَمۂ کنزالایمان : اِنجیر کی قسم اور زیتون}کے تحت ہے : اِنجیرشریف خواصِ جَلیلہ کا حامِل ہے ، یہ وہ مبارَک پھل ہے جس میں سے کوئی شے فالتو (یعنی چھلکا اورگٹھلی) نہیں، ہلکی اور جلدہَضْم ہونے والی غذا اورکثیر منا فِع والی دَواہے ، یہ طبیعت میں نَرْمی پیدا کرتا ہے ، (جمے ہوئے )بَلْغَم کوحل (کر کے خا رِج )کرتا ہے ، گُردُوں کوصاف کرتا ہے ، مثانے کی پتّھری کوزائل کرتاہے ، بدن کوفَرْبہ کرتاہے اورتِلی اورجگر کی بندشوں کوکھولتاہے ۔ حضرتِ سیِّدُناعلی بن موسی رضارضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے : اِنجیر مُنہ کی بَدْبو کوزَائل کرتا ہے ، بالوں کو لمبا کرتا اورفالج سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ([3])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]   طب نبوى از ابو نعيم، ج۲، ص۲۸۵، دار ابن حزم   بیروت

[2]    حَیاتِ اعلیٰ حَضرت، ج۳، ص۱۰۳، مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی

[3]    تفسیرِابوالسعود، ج ۵، ص۸۸۳  ملتقطاً، دارا لفکربیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن