30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ولادتِ با سعادت اعلانِ نبوت سے 5 سال پہلے ہوئی۔(1) آپ رضی اللہ عنہا کے بے شمار اَلقابات ہیں جیسے اُمُّ السّادات،مخدومَۂ کائنات،دُخترِ مصطفےٰ،بانوئے مُرتضیٰ،سردارِ خواتینِ جہاں و جِناں،حضرتِ سیِّدَہ، طیِّبہ، طاہِرہ،اِن کے علاوہ آپ کی ایک خاص کُنْیَت ’’اُمِّ اَبِیْہَا‘‘ بھی ہے۔(2)
پرورش کا خاص اِہتمام
آپ رضی اللہ عنہا کی ولادت حضرت خدیجۃُ الکبری رضی اللہ عنہا کے گھر پر ہوئی اسی لئے حضرت خدیجۃُ الکبری رضی اللہ عنہا کے گھر کو ”مولدِ فاطمہ“ کہا جاتا تھا ۔(3) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے دِیگر اَولاد کی طرح آپ رضی اللہ عنہا کو دائی کے سپرد نہیں کیا تھا بلکہ آپ نے خود اپنے زیرِ سایہ آپ رضی اللہ عنہا کی پرورش فرمائی۔(4)
حضور سےمشابہت
آپ رضی اللہ عنہا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شہزادیوں میں سب سے پیاری اور لاڈلی شہزادی تھیں۔ آپ وضع قطع اور شکل و صورت میں آقا کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بہت مشابہ تھیں۔(5) آپ ہی وہ ہستی ہیں جنہیں ’’سَیّدۃ ُ نِساء اہلِ الجنّۃ“ یعنی جنتی عورتوں کی سردار اور’’سیّدۃ نِساء المومنین“ تمام مومنات کی سردار جیسے اَلقابات عطا ہوئے۔ (6)
1……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ، 4/331۔
2……معجم کبیر،9/361، حدیث:18418۔
3……تاریخ الخمیس، 1/302۔
4……تاریخ ابن عساکر،3/128۔
5……ابوداؤد، 4/454، حدیث:5217 ۔
6……بخاری،2/508 ،حدیث:3624۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع