Jannati Khawateen
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            

نکاح اور شوہر کا اِنتخاب

آپ رضی اللہ عنہا کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ آپ کے نکاح اور زوج(شوہر) کے اِنتخاب کا حکم اللہ پاک نے آسمانوں سے نازِل فرمایا ۔آپ سے نکاح کے بعد ہی حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کا لقب ”ذوالنورین“یعنی دو نور والےپڑا۔ (1)ربیعُ الاول 3 ہجری میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہا کا حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا اورتا دَمِ حیات آپ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں رہیں۔(2)

وفات و تدفین

آپ رضی اللہ عنہا نے شعبان 9 ہجری میں وفات پائی۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور جنَّتُ البقیع میں آپ کو دَفن کیاگیا۔(3)

حضورکی بے پناہ محبت

پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ و سلم آپ سے بےپناہ محبت فرماتے تھے،حضرتِ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ہم رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بیٹی حضرت اُمِّ کلثوم رضی اللہ عنہا کے جنازے پر حاضر ہوئے۔جب ان کی تدفین کی جا رہی تھی تو رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم قبر پر بیٹھے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ میں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آنکھوں کو دیکھا کہ وہ آنسو بہا رہی تھیں۔ (4) اللہ پاک آپ کے دَرجات میں اِضافہ فرمائے اور آپ کے صدقے ہماری بےحساب مغفرت فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
1……مراٰۃ المناجیح،8/405ملتقطاً۔ 2……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ، 4/327، سیرتِ مصطفیٰ، ص 697۔ 3……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ، 4/327،سیرتِ مصطفیٰ، ص 697۔ 4……بخاری،1/435،حدیث:1285ملتقطاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن