دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            
نازل ہونےکے بعد جب ابولہب نے اپنے بیٹے کو طلاق دینے پر مجبور کیا تو اس بدنصیب نے آپ کو رُخصتی سے قبل ہی طلاق دے دی۔اس نے صرف طلاق پر اِکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے بارگاہِ نبوت میں شدید گستاخی بھی کی۔ یہاں تک کہ بدزبانی کرتے ہوئے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر جھپٹ پڑا اور آپ کے مقدس لباس کو اس بدبخت نے پھاڑ ڈالا۔ اس گستاخ کی بےادبی سے آپ کے قلب ِنازک کو بڑا صدمہ پہنچا جس کی وجہ سے آپ کی زبانِ مبارک سے یہ اَلفاظ نکل پڑے :یا اﷲ ! اپنے کتوں میں سے کسی کتے کو اس پر مسلط فرما دے۔ (1)

عتیبہ خوں خوار شیر کے حملےکا شکار

اِس دُعائے نبوی کا اثر تب ظاہر ہوا کہ جب ابولہب اور عتیبہ دونوں ایک مرتبہ تجارت کے لیے ایک قافلے کے ساتھ ملکِ شام گئے،دورانِ سفر یہ رات کے وقت ایک مقام پرکسی راہب کے پاس ٹھہرے۔اس راہب نے قافلے والوں کو بتایا کہ یہاں درندے بہت ہیں لہٰذا آپ لوگ ذرا ہوشیار ہو کر یہاں سوئیے گا۔ یہ سن کر ابولہب نے قافلے والوں سے کہا:اے لوگو! محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) نے میرے بیٹے عتیبہ کےلیے ہلاکت کی دُعا کی ہے لہٰذا تم لوگ تمام تجارتی سامانوں کو اِکٹھا کرکے اس کے اوپر عتیبہ کا بستر لگا دو اور سب لوگ اس کےاِردگرد چاروں طرف اپنا بستر لگاؤ تاکہ میرا بیٹا درندوں کے حملے سےمحفوظ رہے۔چنانچہ قافلے والوں نے عتیبہ کی حفاظت کا پورا پورا بندوبست کیا لیکن رات میں اچانک ایک شیر آ گیا اور وہ سب کو سونگھتے ہوئے کود کر سیدھا عتیبہ کے بستر پر پہنچا اور اس نے عتیبہ کے سر کو چبا ڈالا۔ بعد میں لوگوں نے شیر کو تلاش کرنے کی بہت
1……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ، 4/325 -326ملتقطاً، سیرتِ مصطفیٰ ،ص 695۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن