30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
20 سال کی عمر پا کر وفات پا چکی تھیں۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جنگ ِ بدر کے سبب آپ کے جنازہ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔(1)
جنگ ِ بدر کے مالِ غنیمت سے حصہ
آپ رضی اللہ عنہا کے مقام و مرتبے کا اَندازہ اِس بات سے لگائیے کہ حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ اگرچہ جنگ ِ بدر میں شریک نہ ہو پائے مگر چونکہ آپ، پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی اِطاعت کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی کی تیمارداری میں مصروف تھے لہٰذا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ کو جنگ ِ بدر میں حصہ لینے والے صحابہ میں شمار فرمایا۔ جنگ ِ بدر کے مالِ غنیمت میں سے بھی آپ کو برابر حصہ عطا فرمایا اور شرکاءِ جنگ ِ بدر کے برابر اجرِ عظیم کی بشارت بھی عنایت فرمائی۔(2)
جنتی خاتون
حضرت بی بی رُقیہ رضی اللہ عنہا پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی صاحبزادی ہیں، اِبتدائی دِنوں میں دینِ اسلام قبول کرنے والی ہیں،صحابیہ ہیں، دو ہجرتوں کی سعادت حاصل کرنے والی ہیں ، یہ تما م نسبتیں اور فضیلتیں آپ کے جنتی ہونے کی گواہی دیتی ہیں مگر ان تما م کے علاوہ بھی پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ایک ایسا فرمان ہے جو آپ کے جنتی ہونے کی واضح سند ہے۔چنانچہ
حضرت عبدُ اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے رِوایت ہےکہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے (ایک دن ) نمازِ عصر ادا فرمائی، چوتھی رَکعت ادا فرما رہے تھے کہ حضرتِ امام حسن و حسین
1……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ، 4/323،سیرتِ مصطفیٰ ، ص 695۔
2……ترمذی،5/395،حدیث:3726۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع