30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت رُقیہ بنت رسول اللہ رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:اے لوگو! بےشک بروز قِیامت اس کی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہو گا جس نے دُنیا میں مجھ پر کثرت کے ساتھ دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ رسول!آج تذکرہ ہے گلشنِ مصطفےٰ کے مہکتے پھولوں میں سے ایک پھول کا، ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی جنتی شہزادیوں میں سے ایک شہزادی کا،جن کے جوڑے کو تمام اِنسانوں میں سب سے خوبصورت جوڑا کہا جاتا تھا۔ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دوسری شہزادی حضرت رُقیہ بنتِ رسول اللہ رضی اللہ عنہا ۔
تعارف
آپ رضی اللہ عنہا کی ولادت اعلانِ نبوت سے سات سال پہلے ہوئی تھی، جب پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی عمر مبارک 33 سال تھی۔ آپ حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے چھوٹی اور حضرتِ اُمِّ کلثوم اور بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہما سے بڑی ہیں۔(2)
قبولِ اسلام
آپ کی والدۂ ماجدہ اُمُّ المؤمنین حضرتِ خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا ہیں۔آپ نے اپنی والدہ کے ساتھ اِبتدائی دِنوں میں ہی دین ِاسلام قبول کرلیا تھا اور اپنی والدہ اور بہنوں کے
1……مسند الفردوس ، 5 / 375،حدیث: 8210۔
2……المواهب اللدنيہ ،1/392 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع