30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عزت اور ادب و اِحترام کے ساتھ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس مدینے لے آئے۔ اس طرح آپ رضی اللہ عنہا مدینۂ منورہ میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس پہنچیں۔ (1)
ابو العاص کا قبولِ اسلام
7 سن ہجری میں آپ رضی اللہ عنہا کے شوہر ابُو العاص نے بھی دینِ اسلام قبول کرلیا اور مدینہ میں آکر بی بی زینب رضی اللہ عنہا کے ساتھ رہنے لگے ۔
حضرت زینب کی اَولاد
اللہ پاک نے آپ رضی اللہ عنہا کو ایک بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا تھا۔ بیٹے کا نام علی بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ جبکہ بیٹی کا نام اُمامہ بنت ابو العاص رضی اللہ عنہا تھا ۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان دونوں پر خصوصی شفقت فرماتے تھے۔چنانچہ رِوایات میں آتا ہے کہ حضرت علی بن ابو العاص رضی اللہ عنہ کوفتحِ مکہ کے موقع پر پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اونٹنی پر اپنے پیچھے بٹھایا ہوا تھا۔یہ بلوغت کو پہنچنے سے پہلے ہی وفات پا گئے تھے۔(2) حضرت اُمامہ بنتِ ابو العاص رضی اللہ عنہا کو کئی مرتبہ دیکھا گیا کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم انہیں كندھے پر اُٹھائے نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سجدے میں جاتے تو انہیں اُتار دیتے اور جب سجدے سے اٹھنے لگتے تو انہیں واپس اٹھالیتے تھے۔ (3)
حضرت زینب کا جنتی ہونا
آپ رضی اللہ عنہا پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی صاحبزادی ہیں،صحابیہ ہیں،اسلام
1……السیرۃ النبویۃلابن ھشام،ص271۔
2……معرفۃ الصحابۃ، 5/140۔
3……بخاری،1/192، حدیث:516۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع