Jannati Khawateen
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            

نام و تعارف

آپ رضی اللہ عنہا کا نام حَفصَہ اور آپ کے والد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ امیرالمومنین عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ اور والِدَہ کا نام زینب بنتِ مَظعُون ہے۔آپ رضی اللہ عنہا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اِعلانِ نُبُوت سے 5سال پہلے پیداہوئیں۔حضرتِ كعب پر جا کر آپ رضی اللہ عنہا کا نسب پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نسب شریف سے ملتا ہے۔ (1)

اسلام قبول کرنے اور ہجرت کا واقعہ

آپ رضی اللہ عنہا نے اپنے والدِ محترم حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی ترغیب پر اسلام قبول کیا اور اپنے پہلے شوہر صحابی رسول حضرت خُنیس بن حُذافَہ سہمی رضی اللہ عنہ کےساتھ مکۂ مکرمہ سے مدینۂ مُنوَّرَہ کی جانب ہجرت فرمائی۔(2)

عابِدہ اور زاہدہ خاتون

آپ رضی اللہ عنہا نہایت بلند ہمت، کثرت سے روزے رکھنے والی اور رات عبادت میں گزارنے والی عابدہ اور زاہدہ خاتون تھیں۔ ایک بار جبرائیلِ امین علیہ السلام بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے اور آپ کی عبادت و ریاضت کا ذِکر کرتے ہوئے عرض کی :یہ بہت زیادہ روزہ رکھنے والی،رات کو بہت زیادہ قیام کرنے والی اورجنَّت میں آپ کی اہلیہ ہیں۔(3)اِس رِوایت میں آپ کے جنتی ہونے کی گواہی فرشتوں کے سردار حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام نے دی۔
1……طبقات ابن سعد ، 8/65۔ 2……طبقات ابن سعد، 8/65۔ 3……الاصابہ ،8/86۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن