30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمُّ الْمؤمنین حضرت حَفصہ رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: جو دِن بھر میں مجھ پر 50 بار دُرُودِ پاک پڑھے گا قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ کروں (یعنی ہاتھ ملاؤں ) گا۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
حضرت سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازِل ہوتی ہے۔(2) ہمیں اللہ پاک کی ذات پر یقین ہے کہ اس کے فضل و کرم سے ہم پر بھی اس وقت اس کی رحمتیں نازِل ہو رہی ہوں گی کیونکہ ہم تذکرہ کر رہے ہیں اس کی ایسی پاک اور نیک خواتین کا، جنہیں دُنیا ہی میں اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جنَّت کی بشارت عطا فرما دی تھی ۔
اے عاشقانِ رسول!آج ہم جن عظیم خاتون کا تذکر ہ کریں گے، یہ وہ خوش نصیب خاتون ہیں جن کی خوبیاں جبرائیل امین علیہ السلام نے بیان فرمائیں، جلیل القدر صحابی حضرت سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی بھانجی، عظیم الشان جرنیل صحابی حضرت زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بھتیجی، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی نورِ چشم، عابدہ، زاہدہ ،قاریہ حق بیان کرنے میں صاف گو، تمام مومنین کی ماں اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا حفصہ بنتِ عمر فاروق رضی اللہ عنہما ۔
1…… القربۃلابن بشکوال،ص91،حدیث:90۔
2…… حلیۃ الاولیاء،7/335 ،رقم :10750۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع