30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ رضی اللہ عنہا کی چند خصوصیات
(1)آپ رضی اللہ عنہا پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سب سے آخری زوجۂ مطہرہ ہیں۔
(2)آپ اُن خواتین میں سے ہیں جنہوں نے خود کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے ہبہ کر دیا تھا۔
(3)پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ سے حالتِ احرام میں نِکاح فرمایا۔
(4)آپ اُن چاربہنوں میں سے ہیں جنہیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اَلْاَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَات کے خوبصورت خِطاب سے نوازا تھا۔
(5)آپ کو یہ خُصُوصیت حاصل ہے کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مقامِ سرف میں آپ سے نِکاح فرمایا،پھر اسی مقام پر آپ کا اِنتقال ہوا اور اسی مقام پر آپ کی مُبَارَک تُرْبَت (یعنی قبر) بنی۔(1)
اللہ پاک آپ کے دَرَجات میں اِضافہ فرمائے اور آپ کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
*…*…*…*…*…*
اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
1……معجم اوسط،3/172،حدیث:4225، فیضانِ امہات المؤمنین، ص336-337۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع