دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            

ازدواجی زندگی

آپ رضی اللہ عنہا کا نِکاح پہلے مَسْعُود بن عَمرو ثقفی سے ہوا تھا، لیکن کسی وجہ سے دونوں میں علیٰحدگی ہو گئی تھی ، پھر آپ رضی اللہ عنہا ابو رُہْم بن عَبْدُ الْعُزی کے نِکاح میں آئیں تھیں، کچھ عرصہ بعد جب اس کا اِنتقال ہو گیا تو ذوالقعدۃُ الحَرام 7 ہجری کو جب پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم عمرۃُ القضاء کی ادائیگی کے لئے مکۂ مکرمہ تشریف لائے تب آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے چچا جان حضرت عبّاس رضی اللہ عنہ کی درخواست پر آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کو نِکاح کا پیغام بھیجا۔ جب آپ کو پیغامِ نکاح ملا تو اُس وَقْت آپ اُونٹ پر سوار تھیں، یہ خوش خبری سنتے ہی آپ نے فرمایا : اونٹ اور جو اس پر ہے وہ اللہ پاک اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے ہے۔(1)پھر آپ ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ رِشتۂ اِزْدِواج میں منسلک ہوئیں اور ان خوش نصیب خواتین کی فہرست میں شامل ہوئیں جن کے بارے میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک نے مجھےصرف جنتی خاتون سے شادی کرنے کا حکم دیا ہے۔(2)

حالتِ اِحْرام میں نِکاح

آپ رضی اللہ عنہا کو یہ اِعزاز بھی حاصل ہے کہ اُمَّتِ مسلمہ کو مختلف مَسائل کا حل آپ رضی اللہ عنہا کے ذَریعے سے مِلا ہے جن میں سے ایک اَہم مسئلہ حالتِ اِحْرام میں نِکاح کرنے کا بھی ہے، چونکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جس وقت آپ رضی اللہ عنہا
1……سیرتِ حلبیہ،3/91، فیضانِ امہات المؤمنین، ص321 ملخصاً ۔ 2……کنزالعمال ،6/186،حدیث:31936۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن