30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمُّ الْمومنین حضرت میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جسے یہ پسند ہو کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہوتے وَقْت اللہ پاک اس سے راضی ہو اُسے چاہیے کہ وہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھے۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ رسول!آج ہم بات کریں گے اُمُّ المؤمنین حضرت میمونہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا کے بارے میں، یہ وہ خاتون ہیں جنہیں خاتمُ النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زبانِ حق ترجمان سےجنتی ہونے کی بشارت عطا فرمائی گئی ہے۔
نام و نسب
آپ رضی اللہ عنہا کا نام پہلے ”بَرَّہ“ یعنی نیکوکار تھا، (چونکہ اس نام میں خود ستائی یعنی اپنی تعریف پائی جاتی ہے اس لئے )پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ کا نام تبدیل فرما کر ” میمونہ“ رکھا۔ آپ کے والِد کا نام حارِث اور والِدہ کا نام ہِند بنتِ عَوف ہے۔ مُضَر پر جا کر آپ کا نسب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نسب شریف سے ملتا ہے۔ (2)
معزز خاندان
آپ رضی اللہ عنہا کا تعلق اُس معزز گھرانے سے تھا جسے شرافت و عَظَمت نے ہر
1……مسند الفردوس،2/284، حدیث:6083 ۔
2……سبل الہدىٰ والرشاد، 11 / 207 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع