30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جانیں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لئے ہبہ کر دی تھیں ۔(1)
سنِ وفات و جنازہ
پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نکاح میں آنے کے فقط آٹھ ماہ بعد ہی ربیعُ الآخر 4ہجری میں آپ رضی اللہ عنہا کا وِصال ہو گیا ،اُس وقت آپ کی عمر مبارک 30سال تھی ۔ (2) آپ کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور اپنے ہاتھوں سے آپ کی تدفین بھی فرمائی۔(3)
حضورکی زندگی میں وفات پانے والی اَزواج
اَزواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے صرف دو اَزواج ایسی ہیں جنہوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حیات ِ ظاہری میں وفات پائی۔پہلی اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا ۔ انہوں نے اعلانِ نبوت کے دسویں سال ماہِ رَمَضانُ المبارک میں وفات پائی، ان کی تدفین مکۂ مکرمہ میں واقع حجون کے مقام پر ہوئی جو اہل ِ مکہ کا قبرستان ہے۔ اب اسے جَنَّتُ الْمَعْلٰی کہا جاتا ہے۔(4)
دوسری اُمُّ المؤ منین حضرت زینب بنت ِ خزیمہ رضی اللہ عنہا ،ان کا اِنتقال مدینۂ منورہ میں ہوا اور جَنَّتُ الْبَقِیع میں تدفین ہوئی۔(5) ان سے پہلے جب حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا اِنتقال ہوا تھا، اس وقت نماز ِ جنازہ کا حکم نہیں آیا تھا اس لئے ان پر جنازہ کی
1……طبقات ابن سعد، 8/91 ماخوذاً،فیضانِ امہات المؤمنین،ص124۔
2……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ،4/418،سیرت مصطفیٰ ،ص674۔
3……طبقات ابن سعد ،8/92۔
4……فتاویٰ رضویہ،9/369 ، فیضانِ امہات المؤمنین،ص127۔
5……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ، 4/416-417،سیرت مصطفیٰ ،ص 674۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع