30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمُّ الْمومنین حضرتِزینب بنتِ خزیمہ رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرت ابوبکر شبلی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:میں نے اپنے مَرحوم پڑوسی کو خواب میں دیکھ کر پوچھا: مَا فَعَلَ اللہ بِکَ ؟ یعنی اللہ پاک نے آپ کےساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ وہ بولا: میں سخت ہولناکیوں سے دوچار ہوا، منکر نکیر کے سوالات کے جوابات بھی مجھ سے نہیں دیئے جا رہے تھے ،میں نے دِل میں خیال کیا کہ مجھ پر اِس مصیبت کے آنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا میرا خاتمہ اِیمان پر نہیں ہوا؟ اتنے میں ایک آواز میرے کان میں آئی: تجھے یہ سزا دُنیا میں زبان کے غیر ضروری اِسْتِعمال کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔ اب عذاب کے فِرِشتے میری طرف بڑھے۔اتنے میں ایک صاحِب جو حسن و جمال کے پیکر اور خوشبوؤں سے معطر تھے، وہ میرے اور عذاب کے دَرمیان حائل ہو گئے اور انہوں نے مجھے منکر نکیر کے سوالات کے جوابات یاد دِلا دئیے اور میں نے اسی طرح جوابات دے دیئے، اَلحمدُ لِلّٰہ! مجھ سے عذاب دور ہوگیا۔اِس کے بعد میں نے ان بزرگ سے عرض کی: اللہ پاک آپ پر رَحم فرمائے، آپ کون ہیں؟ فرمایا:تیرے کثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کی برکت سے میں پیدا ہوا ہوں اور مجھے ہر مصیبت کے وقت تیری اِمداد پر مامُوْر کیا گیا ہے۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ رسول!آج ہم جس عظیم خاتون کا تذکرہ کریں گے اُن کا شمار تاریخ کی اُن ہستیوں میں ہوتا ہے،جو غریبوں کا خیال رکھنے، مسکینوں کو نوازنے، رحم دلی،سخاوت
1……القول البدیع، ص 127۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع