دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            
عُمَر کی بخشش فرمائے، میری دوسری بہنیں اس کی مجھ سے زیادہ حق دار ہیں۔ لوگوں نے عرض کی: یہ سب آپ ہی کا ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہا نے سبحانَ اللہ! کہا اور فرمایا: اس پر کپڑا ڈال دو۔ پھر حضرتِ برزہ رضی اللہ عنہا سے کہنے لگیں کہ اس میں سے مٹھیاں بھر بھر کر بنو فلاں اور بنو فلاں کے پاس لے جاؤ،یہ آپ رضی اللہ عنہا کے قریبی رشتے دار اور کچھ یتیم بچے تھے۔(حضرت برزہ رضی اللہ عنہا اسے تقسیم کرتی رہیں) یہاں تک کہ جب عطیے کا تھوڑا سا مال باقی رہ گیا تو عرض کی:اے اُمُّ المؤمنین! بخدا، اس میں ہمارا بھی حق ہے۔فرمایا: جو کچھ کپڑے کے نیچے بچا ہے تمہارا ہے،پھر آپ رضی اللہ عنہا نے اپنے دستِ مُبَارَک آسمان کی طرف اُٹھا دئیے اور عرض کی: مولیٰ! آئندہ سال عمر کا کوئی ہدیہ مجھ تک نہ پہنچے۔ اللہ پاک نے آپ رضی اللہ عنہا کی دُعا کو قبول فرمایا اور پھر آپ رضی اللہ عنہا کا اِنتقال ہو گیا۔(1)

صدقہ و خیرات کرنے والی

حضرتِ عائشہ صدّیقہ رضی اللہ عنہا سے رِوایت ہے کہ بعض اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عرض کی: ہم میں سے کون سب سے پہلے آپ سے ملے گی؟ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جس کے ہاتھ سب سےلمبے ہیں (یعنی جو زیادہ صدقہ و خیرات کرنے والی ہے۔) حضرت زینب رضی اللہ عنہا کثرت سے صدقہ کرنے والی خاتون تھیں۔اس لئے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دُنیا سے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد اَزواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہن میں سے سب سے پہلے آپ کا ہی وِصال ہوا۔(2)یہ
1…… طبقات ابن سعد ،8 / 86 ملتقطاً۔ 2…… بخاری،1/479، حدیث: 1420 ماخوذاً ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن