30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمُّ الْمؤمنین حضرتِ زینب بنتِ جحش رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرتِ ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُود پڑھنا،پانی کے آگ کو بجھانے سےبھی زیادہ تیزی سے گناہوں کو مِٹانے والا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر سلام بھیجنا غلام آزاد کرنے سے افضل ہے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی محبت، راہِ خدا میں تلوار چلانے سے افضل ہے۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ رسول!آج ہم جن عظیمُ المرتبت خاتون کا تذکرہ کرنے والے ہیں وہ خاندانی وجاہت و شرافت سے آراستہ ، اُمیمہ بنت عبد المطلب کی بیٹی،جرنیل صحابی حضرت عبدُ اللہ بن جحش اور شاعرِ اسلام ابو احمد بن جحش کی بہن، سید الشہداء حضرت حمزہ،حضرت عباس اورحضرت صفیہ بنتِ عبد المطلب رضی اللہ عنہم کی بھانجی،دریا دِلی، فیاضی،سخاوت اور غربا و مساکین کے ساتھ ہمدردی کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی، عبادت گزار، متقی پرہیزگار خاتون، ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زوجۂ مطہرہ اور ہماری پیاری امی جان اُمُّ المؤمنین حضرت زینب بنتِ جحش رضی اللہ عنہا ۔
نام و نسب
آپ رضی اللہ عنہا کا پُرانا نام ”بَرَّہ“ تھا، پیارےآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ کا نام
1…… الصلات والبشر، ص166۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع