30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمُّ الْمؤمنین حضرت اُمِّ حَبیبہ رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: بےشک اللہ پاک نے ایک فرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت دی ہے، پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اور اس کے باپ کا نام پیش کرتا ہے، کہتا ہے:فلاں بن فلاں نے آپ پر اِس وقت دُرُودِ پاک پڑھا ہے۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
مختصر تعارف
اے عاشقانِ رسول!آج ہم جن جنتی خاتون کا تذکرہ کریں گے وہ حضرت اُمِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا ہیں۔آپ کی کنیت اُمِّ حبیبہ، نام”رَمْلَہ“اور والدہ کا نام صفیہ ہے۔ آپ حضرتِ امیرِ مُعاوِیہ رضی اللہ عنہ کی بہن اور حضرتِ ابو سفیان رضی اللہ عنہ جنہوں نے فتحِ مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا ان کی صاحبزادی ہیں۔ (2)
آپ رضی اللہ عنہا کی ولادت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اعلانِ نُبُوت سے 17 سال پہلے مکۂ مکرمہ میں ہوئی۔(3) آپ اسلام کے اِبتدائی دِنوں میں ایمان لے آئی تھیں اور آپ نے حبشہ کی جانب ہجرت بھی کی تھی۔(4)
1……مسند بزار، 4/255،حدیث:1425۔
2……سیرت رسول عربی ،ص611۔
3……طبقات ابن سعد ، 8/154۔
4……تفسیر نعیمی، 11/26،فیضانِ امہات المؤمنین،24۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع