دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            

نام و نسب

آپ رضی اللہ عنہا کا نام سَوْدَہ،آپ کے والِد کا نام زَمعَہ اور والِدہ کا نام شَمُوْس ہے۔آپ کی کنیت اُمِّ اَسْوَد ہے۔(1) حضرتِ لُؤَی تک پہنچ کر آپ کا شجرۂ نسب پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے نسب شریف سے مل جاتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا کو اُن چھ اَزواجِ مطہرات میں سے ہونے کا شرف حاصل ہے جن کا تعلق قبیلۂ قریش سے تھا۔

قبولِ اسلام

آپ رضی اللہ عنہا اُن اَفراد میں سے ہیں جنہوں نے اِبتدائی دِنوں میں اِسلام قبول کیا اور سب سے پہلے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نبوت و رِسالت کی گواہی دی، اسی گروہ کے بارے میں قرآنِ پاک میں تین عظیم بشارتیں بھی آئیں ہیں: * اللہ پاک اُن سے راضی ہے * وہ اللہ پاک سے راضی ہیں * اللہ پاک نے اُن کے لئے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (2)

پہلا نکاح

آپ رضی اللہ عنہا پہلے اپنے چچا زاد بھائی سکران بن عَمرو کی زوجہ تھیں، اسلام کے اِبتدائی دِنوں ہی میں آپ دونوں خاوند اور زوجہ مسلمان ہو گئے تھے، لیکن جب حبشہ سے واپس آ کر دونوں میاں بیوی مکۂ مکرمہ میں رہنے لگے تو ان کے شوہر کا اِنتقال ہو گیا۔(3)
1……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ،4/377 ۔ 2……پ 11،التوبہ:100،فیضان امہات المؤمنین،ص 42۔ 3……شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ ،4/377۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن