30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور کی آپ سے محبت
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نگاہ میں آپ کا مقام و مرتبہ اور آپ سے جو محبت تھی الفاظ اس کاحق ادا نہیں کر سکتے۔چنانچہ
حضرت عَمروْ بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اللہ کے رسول! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟آپ نے فرمایا: عائشہ۔ میں نےپوچھا:مَردوں میں کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ان کے والد (یعنی ابوبکر صدّیق رضی اللہ عنہ )۔ (1)
دِین کا ایک حصہ حمیرا سے سیکھو
آپ رضی اللہ عنہا کو کئی عُلُوم و فُنُون میں اس کامل دَرجے کی مہارت حاصل تھی کہ آج تک دُنیا میں آپ کی فَقاہَت و عِلْمیّت کے چرچے سنے جا رہے ہیں۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی صحبتِ خاص کی بدولت آپ رضی اللہ عنہا زمانے کی مفتیہ، عالِمہ،مُحَدِّثہ اور مُفَسِّرہ کہلائیں،آپ کے علمی مقام کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ کے بارے میں فرمایا :اپنے دِین کا ایک حصہ حمیرا (یعنی عائشہ) سے سیکھو ۔(2) ایک رِوایت میں تہائی علم کا بھی ذِکر آیا ہے۔(3)
وِصال تک فتویٰ دیتی رہیں
آپ رضی اللہ عنہا کے دربارِ عالیشان سے ہمیشہ ہی علمِ دِین کی کرنیں پُھوٹتی رہیں۔
1……ترمذی،5/471،حدیث:3911۔
2……مدارج النبوت، 2/469۔
3……مسند الفردوس،2/165۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع