30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت اُمِّ سُلیم اَنصار یہ رضی اللہ عنہا
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ایک دن رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف لائے اور خوشی آپ کےچہرۂ اقدس میں نمایاں تھی،آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: میرے پاس حضرت جبریل علیہ السلام آئے اور کہا:آپ کا رَب فرماتا ہے:کیا آپ راضی نہیں کہ آپ کی اُمَّت میں جو کوئی آپ پر دُرُود بھیجے، میں اس پر 10بار دُرُود بھیجوں گا اور آپ کی اُمَّت میں جو کوئی آپ پر سلام بھیجے،میں اس پر 10 بار سلام بھیجوں گا۔ (1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد
اے عاشقانِ رسول!آج ہم اَنصار خواتین میں ممتاز مقام رکھنے والی، علم و فضل،فہم و بصیرت ، جود وسخا کی پیکر، رشتے میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خالہ، جلیلُ القدر صحابیِ رسول اور خادمِ رسول حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدۂ ماجدہ حضرت اُمِّ سُلیم انصار یہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں سنیں گے۔
مختصر تعارف
آپ رضی اللہ عنہا کے نام کے بارے میں بہت سے اَقوال ہیں۔ بعض رِوایات میں سَھْلَہبعض میں رُمَیْلَہ اوربعض رُمَیْصَاء یا غُمَیْصَاء وغیرہ نام آئے ہیں۔(2) آپ رضی اللہ عنہا کی مشہور کنیت اُمِّ سُلَیْم ہے۔اس کے عِلاوہ ایک کنیت اُمِّ اَنَس بھی ہے۔(3)
1……نسائی ،ص222، حديث:1292۔
2……عمدۃ القاری،4 /364، تحت الحدیث:727۔
3……بخاری،2/184،حدیث:2630۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع