دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            

حضرتِ اُمّ عمارہ رضی اللہ عنہا

دُرُود شریف کی فضیلت

حضرت عبدُ اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے رِوا یت ہے کہ میں نماز پڑھ رہا تھا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ وہاں رونق افروز تھے۔ جب میں نماز پڑھ کر بیٹھ گیا تو پہلے میں نے اﷲ پاک کی حمد و ثنا کی پھر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُود پڑھا پھر اپنے لئے دعا مانگی تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: سَلْ تُعْطَہ یعنی مانگ تجھے عطا کیا جائے گا۔(1) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہ عَلیٰ محمد اے عاشقانِ رسول!آج ہم ایک ایسی خاتون کا تذکرہ کرنے والے ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہے کہ انہوں نےبیعتِ عُقبہ، بیعتِ رِضوان اور غزوۂ اُحد میں شرکت کی۔(2) جنہوں نےغزوۂ اُحد میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حفاظت کی خاطر تیرہ زخم کھائے حتّٰی کہ زخموں کی وجہ سے اُن کا ایک ہاتھ کاٹنا پڑا۔(3) ان کی بہادری اور شجاعت کا یہ عالَم تھا کہ ہر غزوہ میں ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ شامل رہیں۔وہ بہت محنت اور کوشش کرنے والی، بہادُر، راہِ خدا میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والی، نماز و روزہ کی پابند اور اللہ پاک پر بھروسا کرنے والی خاتون تھیں۔(4) ہم بات کر رہے ہیں حضرت اُمِّ عمارہ رضی اللہ عنہا کی۔
1……ترمذی،2/104،حدیث: 593۔ 2……طبقات ابن سعد، 8/303،مراٰۃ المناجیح، 3/201۔ 3……طبقات ابن سعد، 8/303-304۔ 4……الاستیعاب4 / 502 ، حلیۃ الاولیاء ، 2 / 77 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن