30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نکاح و اولاد
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے آزاد کردہ غلام اور منہ بولے بیٹے حضرتِ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے آپ سے نکاح کیا جن سے حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔(1) رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے بہت زیادہ محبت فرماتے تھے۔یہی وجہ تھی کہ عام طور پرصحابَۂ کرام رضی اللہ عنہم آپ رضی اللہ عنہ کو ”محبوبِ رَسول“کہا کرتے تھے۔ (2)
شیخین کریمین کی تشریف آوری
پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وِصالِ ظاہری کے بعد ایک دن حضرت ابوبکر صِدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ سے فرمایا:چلو حضرتِ اُمِّ اَیمَن رضی اللہ عنہا سے ملنے چلتے ہیں جیسا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان سے ملنے کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔چنانچہ جب حضرت اُمِّ ایمن رضی اللہ عنہا نے ان دونوں حضرات کو دیکھا تو رونے لگیں۔حضرت ابوبکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے پوچھا:آپ کیوں رو رہی ہیں؟ عرض کی: میں حُضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وِصال کی وجہ سے نہیں رو رہی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ آپ پہلے سے بہتر مقام کی جانب تشریف لے گئے ہیں، بلکہ میں تو اِس وجہ سے رو رہی ہوں کہ وحی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔ اِتنا سُن کر یہ دونوں حضرات بھی رونے لگے۔(3)
1……الاستیعاب،4/478۔
2……اسد الغابہ،1/102، کراماتِ صحابہ، ص294۔
3……مسلم،ص1024،حدیث:6318ملتقطاً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع