30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانی کا ایک ڈول آسمان سے لٹک رہا تھا جب قریب ہوا تو میں نے اسے پکڑ کر سیر ہو کر پیا، آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:اِس واقعے کے بعد میں سخت گرمی کے دن دھوپ میں پھرتی تھی تاکہ مجھے پیاس لگے لیکن پھر بھی مجھے پیاس نہیں لگتی تھی۔(1) یہ آپ رضی اللہ عنہا کی کرامت تھی۔
حضور کی نگاہوں میں آپ کا احترام
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نگاہوں میں آپ کے اِحترام اور محبت کا اَندازہ اِس بات سے لگائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےفرمایا: اُمُّ اَیْمَن اُمِّیْ بَعْدَ اُمِّیْ یعنی اُمِّ اَیمَن میری ماں کے بعد میری ماں ہیں۔(2)
عبادت گزار خاتون
آپ رضی اللہ عنہا روزہ دار، نہایت عبادت گزار اور اللہ پاک کے خوف سے گِریہ و زاری کرنے والی خاتون تھیں۔(3) آپ جہادوں میں جاتیں اور زخمیوں کی مَرہم پٹی اور غازیوں کی خدمت کیا کرتی تھیں۔
جنّتی خاتون
ایک مرتبہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جو کسی جنّتی خاتون سے نکاح کرنا چاہتا ہے وہ اُمِّ اَیمَن سے نکاح کرلے۔(4) آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ فرمان آپ رضی اللہ عنہا کے جنتی ہونے کی گواہی دیتا ہے۔
1……حلیۃ الاولیاء، 2/80،رقم:1531۔
2……المواھب اللدنیۃ،1/428 ملخصاً۔
3……حلیۃ الاولیاء،2/80۔
4……الاصابہ فی تمییز الصحابہ ،8/359۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع