30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور کی رضاعی والدہ
آپ رضی اللہ عنہا رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضاعی والدہ بھی ہیں۔(1) جب حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت حلیمہ رضی اللہ عنہا کے گھر سے مکۂ مکرمہ پہنچ گئے اور اپنی والدۂ محترمہ کےپاس رہنےلگے تو آپ رضی اللہ عنہا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خاطر داری اور خدمت گزاری میں دن رات جی جان سے مصروف رہنے لگیں۔ پھر والدۂ ماجدہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد آپ رضی اللہ عنہا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو مکۂ مکرمہ لائیں اور آپ کے دادا عبدُ المطلب کے سپرد کیا اور دادا نے اپنی آغوشِ تربیت میں اِنتہائی شفقت و محبت کےساتھ آپ کی پرورش فرمائی۔(2)
حبشہ اورمدینۂ منورہ کی طرف ہجرت
آپ رضی اللہ عنہا نے حُضُور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تبلیغ سے اِبتدا ہی میں اِسلام قبول فرما لیا تھا نیز آپ نے پہلے حبشہ،پھر سخت گرمی میں بحالت ِ روزہ بارگاہِ رسالت میں حاضری کے لئے پیدل مکّۂ مکرّمہ سے مدینۂ منورہ ہجرت کی، راستے میں اتنی سخت پیاس آپ کو محسوس ہوئی قریب تھا کہ آپ وِصال کر جاتیں۔(3)
غیبی مدد
آپ رضی اللہ عنہا کو اللہ پاک کی جانب سے غیبی طور پر پانی سے سیراب کیا گیا،آپ رضی اللہ عنہا خود فرماتی ہیں: جب سُورج غروب ہو گیا تو میں نے دیکھا سفید رسّی سے بندھا ہوا
1……فتاویٰ رضویہ، 30/296۔
2……مواھب اللدنیۃ ،1/88ملخصاً،سیرت مصطفیٰ،ص82۔
3……اسد الغابۃ،7/325،حلیۃ الاولیاء ،2/80،رقم:1531۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع