دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            
بیعتِ رضوان سن 6 ہجری میں صلحِ حدیبیہ کے موقع پر ہونے والی بیعت کو کہتے ہیں،جس میں1400صحابہ وصحابیات نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ہاتھ مبارک پر کفارِ مکہ کے خلاف مَرمٹنے کے لیے بیعت کی تھی۔(1) اِس بیعت میں شرکت کرنے والوں کو صحابَۂ کرام رضی اللہ عنہم میں خصوصی فضیلت حاصل ہے۔قرآنِ پاک اور اَحادیثِ مبارکہ میں اِس بیعت کے شرکاء کے لئے خصوصی فضائل وارد ہوئے ہیں۔ اللہ پاک ان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے قرآنِ مجید میں فرماتا ہے: لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ فَاَنْزَلَ السَّكِیْنَةَ عَلَیْهِمْ وَ اَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِیْبًاۙ(۱۸)(پ26، الفتح:18) ترجَمۂ کنزالعرفان :”بیشک اللہ ایمان والوں سے راضی ہوا جب وہ درخت کے نیچے تمہاری بیعت کر رہے تھے تو اللہ کو وہ معلوم تھا جو ان کے دلوں میں تھا تو اس نے ان پر اطمینان اتارا اور انہیں جلد آنے والی فتح کا انعام دیا۔“ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس بیعت میں شریک ہونے والے صحابہ و صحابیات کے بارے میں ارشاد فرمایا:جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی ان میں سے کوئی بھی دوزخ میں داخل نہیں ہوگا۔(2) قرآنِ پاک کی آیتِ مبارکہ اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حدیث ِمبارکہ آپ رضی اللہ عنہا کےجنتی ہونے کی واضح سند ہے ۔ اللہ پاک کی آپ پر رحمت ہو اور آپ کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس بیان کو دیکھنے اور سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے
1……تفسیر صراط الجنان،9/339۔ 2……ترمذی، 5/462، حدیث:3886۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن