دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannati Khawateen | جنتی خواتین

book_icon
جنتی خواتین
            

نکاح میں حضور کی تشریف آوری

آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح جلیلُ القدر بدری صحابی حضرت ا ِیاس بن بُکَیْر رضی اللہ عنہ سے ہوا اور آپ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ آپ کی شادی کی تقریب میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خود تشریف لائے۔(1) حضرت اِیاس بن بُکَیْر رضی اللہ عنہ سے آپ کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام محمد بن اِیاس ہے۔(2)

بیعتِ رضوان میں شرکت

آپ رضی اللہ عنہا کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ آپ ان خوش نصیب اَفراد میں سے ہیں جنہوں نے بیعتِ رضوان میں شرکت کی سعادت پائی اور زبانِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے جہنم سے آزادی کی بشارت پائی۔ چنانچہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی اُن میں سے کوئی بھی دوزخ میں داخل نہ ہوگا۔آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ فرمانِ مبارک آپ رضی اللہ عنہا کے جنتی ہونے کی گواہی دیتا ہے۔(3)

غزوات میں شرکت

آپ رضی اللہ عنہا نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ کئی غزوات میں بھی شرکت کی۔خود فرماتی ہیں کہ ہم رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ہمراہ غزوات میں مجاہدین کو پانی پلانے اور زخمیوں کے علاج مُعالجے کی خدمات سرانجام دیتی تھیں۔(4)
1……الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب ،4/396۔ 2……طبقات ابن سعد،8/329۔ 3……ترمذی، 5/462،حدیث:3886۔ 4……بخاری، 2/276، حدیث: 2882ملخصاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن