30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضی اللہ عنہا اِنہیں سے ہوئیں سِوائے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے، وہ حضرتِ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے ۔(1)
ایمان لانے والی سب سے پہلی خاتون
اُمُّ المؤمنین حضرتِ خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا مؤمنین کی سب سے پہلی ماں اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ایمان لانے والی سب سے پہلی عورت ہیں۔(2)
جنَّت میں آپ کیلئے موتی کا گھر
حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رِوایت کرتے ہیں کہ جبریلِ امین علیہ السلام خاتمُ النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی:اے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ! یہ خدیجہ ہیں جو آپ کے پاس ایک برتن لے کر آ رہی ہیں جس میں کھانا ہے۔ جب یہ آپ کے پاس آجائیں تو آپ اِن سے ان کے رَبِّ کریم کا اور میرا سلام کہہ دیں اور ان کو یہ خوش خبری سنا دیں کہ جنَّت میں ان کے لئے موتی کا ایک گھر بنا ہے جس میں نہ کوئی شور ہو گا نہ کوئی تکلیف ہو گی۔(3)
حضور کی آپ سے محبت
خاتمُ النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو آپ رضی اللہ عنہا سے بےحد محبت تھی۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہا کے وِصال کے بعد ایک مرتبہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے آپ سے اپنی بے پناہ محبت کی وجہ بیان کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا: الله پاک نے مجھے اس سے بہتر
1……مواھب اللدنیہ،1/391 ،397۔
2……الاستیعاب،4/380۔
3……بخاری، 2/565،حدیث:3820۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع