دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Main Mardon Ko Horain Milaingi | جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

book_icon
جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے نفس پر اِعتماد  کرنے کے بجائے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رَحمت پر نظر رکھتے ہوئے اس سے عافیت کا سُوال کیجیے اور اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو بَدمذہبوں کی صحبت سے ہر دَم بچانے کی کوشش بھی  کیجیے کہ ان کی  صحبت  بُرے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے ۔   

اَنبیائے  کرام کا بُرے خاتمے کا  خوف کرنا

سُوال:اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام   سے نبوّت کا زَوال مُحال ہے تو اِیمان کا سَلب بھی مُحال ہوا تو پھر ان کا بُرے خاتمے کا خوف کرنا  کیسا ہے ؟

جواب:بیشک اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلام    سے نبوّت کا زَوال مُحال ہے ( یعنی اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کی نبوت ختم ہو جائے ایسا ممکن ہی نہیں ) ۔ جو شخص نبی سے نبوّت کا زوال جائز جانے وه کافر ہے ۔ )[1] ) جب نبوّت زائِل نہیں ہو سکتی تو اِیمان بَدرجۂ اَولیٰ زائِل نہیں ہو سکتا ۔ رہی بات ان کے بُرے خاتمے کے خوف کی تو وہ رب تعالیٰ کی شانِ بے نیازی اور اس کے خوف کی بِنا پر ہے ۔  جن  کے دِلوں میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی عظمت  اور اس کی ذات و صفات کی مَعرِفَت جتنی زیادہ ہوتی ہے اتنا ہی ان کے دِلوں میں خوفِ خُدا زیادہ ہوتا ہے چنانچہ خُدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :

اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ    ( پ۲۲ ، فاطر:۲۸ )     ترجمۂ کنزُ   الایمان:اللّٰہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں ۔  

اِس آیتِ مُبارَکہ کے تحت صَدرُ الاَفاضِل  حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی فرماتے ہیں:اور اس کے صفات جانتے اور اس کی عظمت کو پہچانتے ہیں ، جتنا علم زیادہ اتنا خوف زیادہ ۔  حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا کہ مُراد یہ ہے کہ مخلوق میں اللہتعالیٰ کا خوف اس کو ہے جو اللہتعالیٰ کے جَبَرُوت اور اس کی عزّت و شان سے باخبر ہے ۔  بخاری و مُسلِم کی حدیث میں ہے سَیِّد عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ عزَّوجلَّ کی قسم!میں اللہتعالیٰ کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں اور سب سے زیادہ اس کا خوف رکھنے والا ہوں  ۔ )[2] )

جتنا علم زیادہ اتنا خوف زیادہ

اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو اللہتعالیٰ کی ذات و صفات کی سب سے زیادہ مَعرِفَت ہوتی ہے اس لیے ان کے دِلوں میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا خوف بھی زیادہ ہوتا ہے اور وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی بے نیازی اور خوف سے ڈرتے ہوئے  بارگاہِ خداوندی میں گریہ و زاری کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بھی اپنے مقربین کی یہ حالت پسند ہے ۔ حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ العزِیز بِن اَبُورَوَاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْجَوَاد فرماتے ہیں:اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جِبریل و میکائيل ( عَلَیْہِمَا السَّلَام ) كی طرف نظر فرمائی وہ دونوں رو رہے تھے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِستفسار فرمایا حالانکہ وہ خُوب جاننے والا ہے ،  تمہیں کس چیز نے رُلایا ،  تم جانتے ہو کہ میں ظُلم نہیں کرتا؟انہوں نے عرض کی:اے ہمارے ربّ عَزَّوَجَلَّ! ہم تیری خُفیہ تَدبیر سے خوفزدہ ہیں ۔  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے اِرشاد فرمایا: اسی طرح میری خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہو کیونکہ میری خفیہ تدبیر سے سِوائے خائِب و خاسِر ( یعنی محروم ونقصان اُٹھانے والے )کے کوئی بھی بے خوف نہیں ہوتا ۔ )[3] )

300 اَنبیائے کِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی زیارت

حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْوَالِی اِحیاءُ العلوم میں نقل فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا سہلرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا گویا کہ میں جنَّت میں داخِل ہو چُکا ہوں پس میں نے وہاں تین سو اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی زیارت کی ، میں نے ان سے اِستفسار کیا : دُنیا میں آپ حضرات سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا: بُرے خاتمے سے اور اسی بڑے خطرے ( یعنی بُرے خاتمے کے خوف )کی وجہ سے شہادت ہمارے لیے قابلِ رَشک اور ناگہانی موت ناپسندیدہ بن گئی ۔ )[4] )اِسی طرح ہمارے بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن بھی   اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہتے چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا اَبُوحَفص حَدّاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْجَوَاد  سرِ بازار ایک یہودی کو دیکھ کر بے ہوش ہو گئے ۔   ہوش میں آنے کے بعد جب لوگوں نے وجہ پوچھی تو فرمایا:اسے عدل کے لباس اور خود کو فضل کے لباس میں دیکھ کر یہ خوف لاحِق ہو گیا تھا کہ کہیں اس کا لباس



[1]    المعتقد  المنتقد ، ص۱۰۹ برکاتی  پبلیشرز باب المدينه  کراچی   

[2]    بخاری ، کتاب الأدب ، باب   من  لم یواجه الناس  بالعتاب  ، ۴ / ۱۲۷ ، حدیث : ۶۱۰۱ دار الکتب العلمیة بیروت

[3]    كتاب العظمة ، ذکر میکائیل ، ص۱۳۶ ، حدیث : ۳۸۵  دار الكتب العلمية  بيروت 

[4]    احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء  ، بیان معنی سوء الخاتمة ، ۴ / ۲۲۰  دار صادر بيروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن