30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَدَقہ قبول نہیں فرماتا جس کے رِشتہ دار اُس کے سُلُوک کرنے کے محتاج ہوں اور یہ غیروں کو دے ، قسم ہے اُس کی جس کے دَستِ قدرت میں میری جان ہے ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی طرف قیامت کے دن نظر نہ فرمائے گا ۔ ( [1] )
سُوال: سَماجی اِداروں کو زکوٰۃ اور صَدَقاتِ واجبہ دینا کیسا ہے ؟
جواب: زکوٰۃ ، فطرہ اور صَدَقاتِ واجبہ کی اَدائیگی کی کچھ شَرائط ہیں اور ان کے خرچ کے خاص مَصَارِف ( یعنی خرچ کرنے کی جگہیں )ہیں ۔ اگر ان شَرائط یا مَصَارِف کا لحاظ نہ رکھا جائے تو یہ ادا نہیں ہوں گے ۔ بعض سَماجی اِداروں میں علمِ دِین سے دُوری کے سبب زکوٰۃ و صَدَقاتِ واجبہ کے معاملے میں اِحتیاط نہیں کی جاتی چاہے صَدَقاتِ واجبہ ہوں یا نافلہ بغیر کسی فرق کے سب کو ملا کر کے مَصَارِف و غیر مَصَارِف( یعنی جہاں خرچ کر سکتے ہیں اور جہاں نہیں کر سکتے ، سب جگہ ) خرچ کر دیا جاتا ہے ۔ جب ایسے لوگوں کو سمجھایا جاتا ہے تو یہ کہتے سُنائی دیتے ہیں کہ یہ سب مولویوں کی باتیں ہیں ہمیں تو بس عوام کی خِدمت کرنی ہے جیسے بھی کریں اور خِدمت کا عالَم یہ ہوتا ہے کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اَخبارات اور ٹی وی پر تشہیر کیے بغیر کچھ تقسیم کرنا گوارا نہیں کرتے ۔ ایسے اِداروں میں زکوٰۃ ، فطرہ اور صَدَقاتِ واجبہ نہ دینے میں ہی عافیت ہے ۔ یقیناً غریبوں کی خِدمت کے لیے زکوٰۃ و صَدَقات جمع کرنا اچھا کام ہے مگر کوئی نہ کرے تو وہ گنہگار نہیں اَلبتہ جمع شُدہ زکوٰۃ و صَدَقات کو ان کے مَصَارِف( یعنی جہاں ان کے خرچ کرنے کی جگہ ہے اسی )میں خرچ کرنا فرض اور غیر مَصَارِف میں خرچ کرنا خِیانت ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ چندہ کرنے والوں پر فرض ہے کہ گناہوں سے بچنے کے لیے وہ اس کے شَرعی اَحکام سیکھیں ۔ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں: علمِ دِین سیکھنا اس قَدَر کہ مَذہبِ حق سے آگاہ ہو ، وُضُو غسل نَماز روزے وغیرہا ضَروریات کے اَحکام سے مُطَّلع ہو ۔ تاجِر تجارت ، مُزارِع ( کسان ) زَراعت ، اَجِیر( مَزدور ، مُلازِم ) اِجارے ، غَرَض ہر شخص جس حالت میں ہے اُس کے متعلق اَحکامِ شَریعت سے واقف ہو فَرضِ عَین ہے ۔ ( [2] )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ !دعوتِ اسلامی100سے زائد شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچا رہی ہے ۔ اِن تمام شُعبہ جات کو چلانے کے لیے بِلامُبالَغَہ کروڑوں روپوں کی ضَرورت پڑتی ہے جو ذِمَّہ داران وغیرہ مَدَنی عطیات اور قربانی کی کھالوں کی صورت میں جمع کرتے ہیں ۔ چونکہ لاعلمی کی بِنا پر کافی گناہ ہونے کا اَندیشہ ہوتا ہے اس لیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں چندہ لینے اور دینے والوں کی خُصُوصی تربیت کے لیے وقتاً فوقتاً تربیتی اِجتماعات اور مَدَنی مذاکروں کا سِلسلہ رہتا ہے تاکہ غَلَطیوں سے بچا جا سکے ۔ چندہ دینے والوں کو بھی چاہیے کہ وہ زکوٰۃ و صَدَقاتِ واجبہ دیتے وقت بتا دیا کریں کہ یہ زکوٰۃ ہے یا نفلی چندہ ( Donation ) تاکہ انہیں ان کے صحیح مَصَارِف میں خرچ کیا جا سکے ۔
مَزارات کو پیٹھ کرنا بے اَدبی ہے
سُوال: مَزارا ت کی طرف پیٹھ کرنے سے بچنا کیسا ہے ؟
جواب:مَزارا ت کا اَدب و اِحترام کرتے ہوئے ان کی طرف پیٹھ کرنے سے بچنا چاہیے ۔ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:اور شک نہیں کہ تعظیم وتوہین کا مَدار عُرف و عادت پر ہے تو جس کی تعظیم شَرعاً مَطلُوب ہے وہاں جو جو اَفعال و طُرُق( طریقے ) حَسبِ عُرف و عادتِ قوم کئے جاتے ہیں اسی مَطلُوبِ شَرعی کے تحت میں داخِل ہوں گے جب تک کسی خاص فعل سے نہی شَرعی( شَرعی مُمانَعت ) نہ ثابت ہو ، جیسے سجدہ یا قبر کی طرف نماز کہ یہ شَرعاً ممنوع ہیں ۔ )[3] )اس قاعدۂ کُلیّہ کی روشنی میں واضِح ہوا کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مَزارات کو پیٹھ کرنے سے بچنا اَدب ہے کیونکہ مَزار شریف کے اندر ایک بُزرگ ہستی موجود ہوتی ہے تو اس کے اَدب و اِحترام کے پیشِ نظر لوگ اس جانِب پیٹھ کرنے سے بچنے کو اَدب تَصَوُّر کرتے ہیں ۔
جب مَزاراتِ اَولیا کی طرف پیٹھ کرنے سے بچنے کو اَدب تَصَوُّر کیا جاتا ہے تو پھر پیارے آقا ، مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے رَوضَۂ اَنور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع