دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Main Mardon Ko Horain Milaingi | جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

book_icon
جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

کے مستحق( یعنی حقدار )نہیں ہیں ۔ ( ۲ )وہ فقیر جو تندرست اور کمانے پر قادِر ہوں: یہ لوگ بقدرِ حاجت کمانے پر قادِر( یعنی اپنی ضَرورت کے مُطابِق کمانے کی طاقت ) ہونے کے باوجود مُفت کا  کھانے اور اس کے لئے بھیک مانگنے کے عادی ہوتے ہیں ۔  ایسے پیشہ وروں کو سُوال کرنا حرام ہے اور جو کچھ ان کو ملے ان کے حق میں مال ِخبیث ہے مگر ان کو کسی نے زکوٰۃ دے دی تو ادا ہو جائے گی کیونکہ یہ شَرعی فقیر ہوتے ہیں جبکہ کوئی اور مانعِ زکوٰۃ نہ ہو( یعنی ان کو دینے سے زکوٰۃ اس صورت میں ادا ہو گی جب کہ زکوٰۃ دینے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو مثلاً ہاشمی ہونا وغیرہ ) ۔ ( ۳ )وہ عاجز ناتواں ( یعنی کمزور و ضعیف ) جن کے پاس مال ہے نہ ہی کمانے کی قدرت  رکھتے ہیں یا پھر بقدرِ حاجت  کما نہیں سکتے ، انہیں بقدرِ ضَرورت ( یعنی ضَرورت کے مُطابِق )سُوال حلال( یعنی جائز ) ہے اور جو کچھ ان کو ملے ان کے لئے حلال ہے ،  انہیں زکوٰۃ دی تو ادا ہو جائے گی  ۔ ( [1] )

فقیر اور مسکین میں فرق

سُوال:فقیر اور مسکین میں کیا فرق ہے ؟نیز ان میں سے کسے سُوال کرنا حلال ہے ؟

جواب: فقير وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ کچھ ہو مگر اتنا نہ ہو کہ نِصاب کو پَہنچ  جائے  يا نِصاب کی قدر تو ہو مگر اس کی حاجتِ اَصلیہ ( یعنی ضَرورياتِ زندگی ) ميں مستغرق( گھرا ہوا ) ہو مثلاً رہنے کا مکان وغیرہ ۔  اِسی طرح اگر مَقرُوض ہے اور  قرضہ نکالنے کے بعد نِصاب( [2] )باقی نہ رہے تو فقير ہے اگرچہ اس کے پاس ايك تو  کيا کئی نِصاب ہوں ۔ ( [3] )  فقير کو بِغير  ضَرورت و مجبوری سُوال کرنا حرام ہے جبکہ  مسکين وہ ہے : جس کے پاس کچھ نہ ہو یہاں تک کہ کھانے اور بدن چُھپانے کے لیے اس کا محتاج  ہے کہ لوگوں سے سُوال کرے ، اسے سُوال  کرنا ( یعنی مانگنا )حلال ہے ۔ ( [4] )

خُونی رِشتہ داروں کو زکوٰۃ  و فطرہ دینا

سُوال: کیا اپنے خُونی رِشتہ داروں کو زکوٰۃ  و فطرہ دے سکتے ہیں؟

جواب:اُصُول ( یعنی ماں باپ ،  دادا دادی ،  نانا نانی )اورفُرُوع ( یعنی بیٹا بیٹی ، پوتا پوتی ،  نواسا نواسی ) کے عِلاوہ خُونی رِشتہ دار ( Blood relatives ) اگر واقعی زکوٰۃ کے مستحق ( یعنی حقدار ) ہوں تو انہیں زکوٰۃ و فطرہ دینا نہ صرف جائز بلکہ اَفضل ہے بشرطیکہ وہ ہاشمی نہ ہوں ۔  فتاویٰ عالمگیری میں ہے : زکوٰۃ ، فطرہ اور نذر ( کے کفارے کی اَدائیگی ) میں اَفضل یہ ہے کہ اَوَّلاً اپنے بھائیوں بہنوں کو دے پھر اُن کی اولاد کو پھر چچا اور پھوپھیوں کو پھر ان کی اولاد کو پھر ماموں اور خالہ کو پھر اُن کی اولاد کو پھر ذَوِی الارحام کو پھر پڑوسیوں کو پھر اپنے پیشے والوں کو پھر اپنے شہر یا گاؤں کے رہنے والوں کو ۔ ( [5] )معلوم ہوا کہ مستحق رِشتہ داروں کو زکوٰۃ صَدَقہ و خیرات دینا اَفضل ہے مگر یاد رہے کہ اپنے اُصُول ( یعنی ماں باپ ،  دادا دادی ،  نانا نانی )اور فُرُوع ( یعنی بیٹا بیٹی ،  پوتا پوتی ،  نواسا نواسی )اور زَوجَین( یعنی میاں بیوی )باہم ( یعنی آپس میں ) ایک دوسرے کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے چُنانچہ اعلیٰ حضرت ،  امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:آدمی جن کی اولاد میں خود ہے یعنی ماں باپ ، دادا دادی ،  نانا نانی یا جو اپنی اولاد میں ہیں یعنی بیٹا بیٹی ،  پوتا پوتی ،  نواسا نواسی اور شوہر و زَوجہ ان رِشتوں کے سِوا اپنے جو عزیز قریب حاجت مند مَصرفِ زکوٰۃ( زکوٰۃ کے مستحق )  ہیں اپنے مال کی زکوٰۃ انہیں دے جیسے بہن بھائی ، بھتیجا بھتیجی ،  ماموں ،  خالہ ، چچا  ، پھوپھی کہ انہیں دینے میں دونا ( یعنی دُگنا )ثواب ہے اور نفس پر بار( یعنی بوجھ ) بھی کم ہو گا کہ اپنے سگے بہن بھائی یا بھتیجے  بھانجے کا دیا ہوا آدمی اپنے ہی کام میں اُٹھنا ( یعنی خَرچ ہونا ) جانتا ہے پھر یہ بھی کچھ ضَرور نہیں کہ انہیں زکوٰۃ جَتا( بتا ) ہی کر دے بلکہ دِل میں زکوٰۃ کی نیت ہو انہیں عیدی وغیرہا یا شادیوں کی رُسُوم خواہ کسی بات کا نام کر کے مالِک کر دے زکوٰۃ ادا ہو جائیگی ۔ ( [6] )

اگررِشتہ دار محتاج ہوں تو بِلاوجہ انہیں محروم کر کے غیروں کو صَدَقہ و خیرات نہیں دینا چاہیے کہ رَحمتِ عالَمِیَّان ، مکّی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :اے اُمَّتِ محمد( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )! قسم ہے اُس کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ، اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اُس شخص کا



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۲۵۳ ماخوذاً

[2]     مالک ِ نصاب ہونے سے مراد یہ ہے کہ اس شخص کے پاس ساڑھے سات تولے سونا  ، یا ساڑھے باون تولے چاندی  ، یا اتنی مالیت کی رَقم  یا اتنی مالیت کا مال ِ تجارت یا اتنی مالیت کا حاجاتِ اصلیہ ( یعنی ضَروریاتِ زندگی ) سے زائد سامان ہو ۔ ( بہارِ شریعت ، ۱ / ۹۰۲تا۹۰۵ ، ۹۲۸ ماخوذ اً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی  )

[3]    بہارشریعت ، ۱ / ۹۲۴ ، حِصّہ : ۵ ملخصاً  

[4]    فتاویٰ  ھندیة ، کتاب الزکا ة ، الباب السابع  فی المصارف  ، ۱ / ۱۸۷  دار الفکر بیروت

[5]    فتاویٰ  ھندیة ، کتاب الزکا ة ، الباب السابع  فی المصارف ، ۱ / ۱۹۰  

[6]    فتاویٰ رضویہ  ، ۱۰ / ۲۶۴ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن