دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Main Mardon Ko Horain Milaingi | جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

book_icon
جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملےگا؟

جواب: مذکورہ آیتِ مُبارَکہ میں لوگوں کی عُمُومی حالت کا بیان ہے کہ عام طور پر دن میں کسبِ مَعاش کیا جاتا ہے اور رات میں آرام  کیا جاتا ہے  ۔ اگر کوئی رات میں کسبِ مَعاش اور دن میں آرام  کرتا ہے تو اس کی بھی ممانعت  نہیں ۔  اسی طرح رات میں آرام کرنا فرض و واجِب نہیں ہے بلکہ آرام کرنے کی ترغیب ہے کہ عُمُوماً لوگ دن میں کام کاج اور رات میں آرام کرتے ہیں لہٰذا  بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین  کا ساری رات عبادت کرنا اس آیت کے خلاف نہیں بلکہ قرآنِ کریم میں  مَقبولانِ بارگاہ کی شَب بیداری کا واضِح بیان ہے چنانچہ پارہ 19سورۃُ الفرقان کی آیت نمبر64میں خُدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ  کا فرمانِ عالیشان ہے :

وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا( ۶۴ )   ترجمۂ کنزُ الایمان:اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لئے سجدے اور قیام میں ۔

اِسیطرح اَحادیثِ مُبارَکہ میں عِیْدَین( یعنی عِیدُالفطراور عِیدُ الاضحٰی ) ، شَبِ بَراءَت اور شَبِ قدر جیسی مُبارَک راتوں میں جاگ کر عبادت  کرنے کی بھی  تَرغیب موجود ہے چنانچہ نبیوں کے سُلطان ،  رَحمتِ عالَمِیَّانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرکت نشان ہے :جس نے عِیْدَین کی شَب ( یعنی عِیدُالفِطر اور عِیدُ الاضحٰی كی رات ) طلبِ ثواب کے لیے قِیام کیا ، اُس دن اُس کا دِل نہیں مَرے گا ،  جس دن لوگوں کے دِل  مَر جائیں گے ۔ )[1] ) حضرتِ سَیِّدُنا امام اعظم اَبُوحنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کثرتِ قیام کی وجہ سے وَتد ( کِیل ) کہا جاتا تھا ۔  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے چالیس سال تک عشا کے وُضُو سے فجر کی نماز ادا فرمائی ۔ )[2] ) شیخ اَبُو عَبْدُ اللہ محمد بن اَبُو الفتح ہروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: میں نے شیخ محی الدِّین سَیِّد  عبدُ القادر جیلانی ،  قُطبِ رَبّانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی کی چالیس سال تک خدمت کی ،  اس مدت میں آپ عشا کے وُضو سے صبح کی نماز پڑھتے تھے  ۔ ( [3] ) معلوم ہوا کہ رات میں  آرام کرنے کا حکم فرض یا واجِب نہیں اگر فرض یا واجب ہوتا تو قرآن   و حدیث میں ساری رات عبادت کرنے والوں  کی تعریف و تَرغیب نہ ہوتی اور نہ ہی ہمارے بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن   ساری رات شَب بیداری کرتے ۔

چالیس سال تک عشا کے وُضو سے نمازِ فجر

سُوال:حضرتِ سَیِّدُنا امام اعظم اَبُو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی نے چالیس سال تک عشا کے وُضو سے فجر کی نماز ادا فرمائی ، کیا انہوں نے اس عرصہ میں نمازِ تہجُّد ادا نہیں کی ؟ کیونکہ نمازِ تہجُّد کے لیے سونا شرط ہے اور سونے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے جبکہ یہ حضرات عشا کے وُضو سے فجر کی نماز ادا کرتے تھے ۔

جواب:ہمارے امامِ اعظم اَبُوحنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی  نے چالیس سال تک جو عشا کے وُضو سے فجر کی نماز ادا فرمائی ہے  اس سے یہ  لازِم نہیں آتا کہ اس دَوران انہوں نے نمازِ تہجُّد ادا نہیں کی ۔  نمازِ تہجُّد کے لیے نیند شرط ہے اگرچہ نیند کا ایک جھونکا  ہی ہو تو یہ حضرات تہجُّد کا وقت پانے کے لیے رات کو بیٹھے بیٹھے کچھ اونگھ )[4] )لیتے ہوں گے جس سے نمازِ تہجُّد بھی دُرُست ہو جاتی ہے اور وُضو بھی نہیں ٹوٹتا جیسا کہ مُفَسِّرِ شَہِیر ،  حکیمُ الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان  فرماتے ہیں: تہجُّد سے پہلے سو لینا ضَروری ہے اگر کوئی بالکل نہ سویا تو اس کے نَوافِل تہجُّد نہ ہوں گے ۔ جن بزرگوں سے منقول ہے  کہ انہوں نے تیس یا چالیس سال عشاء کے وُضو سے فجر کی نماز پڑھی جیسے حضور غوثِ اعظم یا امام اَبُوحنیفہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاوہ حضرات رات میں اس قدر اونگھ لیتے تھے جس سے تہجُّد دُرُست ہو جائے لہٰذا ان بزرگوں پر یہ اِعتراض نہیں کہ انہوں نے تہجُّد کیوں نہ پڑھی ۔  حضرت اَبُوالدرداء ، اَبُوذَرغفاری وغیرہم صحابہ ( رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن )جو شب بیدار تھے ان کا بھی یہی عمل تھا ۔ )[5] )

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھیے !مُطلَقاً نیند نَواقِض ِ وُضو ( یعنی وُضو کو توڑنے والی ) نہیں بلکہ نیند سے وُضو ٹوٹنے کی دو شَرطیں ہیں جب یہ دونوں شَرطیں ایک  ساتھ پائی جائیں تو وُضو ٹوٹ جاتا ہے چنانچہ فتاویٰ رضویہ میں ہے : نیند سے وُضو ٹوٹنے کی دو شَرطیں ہیں:( ۱ )دونوں سُرِین اچھی طرح جمے ہوئے نہ ہوں( ۲ ) ایسی حالت پر سویا جو غافِل ہو کر نیندآنے میں رُکاوٹ نہ ہو ۔  جب یہ دونوں شَرطیں جمع ہوں یعنی سُرِین بھی اچھی طرح جمے ہوئے نہ ہوں اور ایسی حالت میں



[1]    ابن ماجه ، کتاب الصیام ،  باب  فیمن  قام  فی  لَيْلَتَی الْعِيدَيْنِ ، ۲ / ۳۶۵ ، حدیث : ۱۷۸۲ دار  المعرفة  بيروت

[2]    الخیرات الحسان  ، الفصل الرابع عشر ، ص۵۰ ملتقطاً دارالکتب العلمیة بیروت  

[3]    بھجة الاسرار ، ذکر طریقه  ، ص۱۶۴ دارالکتب العلمية  بیروت 

[4]    اونگھنے یا بیٹھے بیٹھے جھونکے لینے سے وضو نہیں جا تا ۔  ( بہارِشریعت  ، ۱ / ۳۰۸  ، حِصّہ : ۲ ) 

[5]    مراٰۃُ المناجیح ، ۲ / ۲۳۳  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن