30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
جنّت کی بہاریں(1)
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ: ” جنّت کی بہاریں “پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی رحمت سے ماں باپ اور خاندان سمیت جنَّت الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
درود شریف کی فضیلت
پیارے آقا،مدینے والے مصطَفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جو مجھ پر دن میں ایک ہزار بار دُرُودِپاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ ( جامع الاحادیث،7/268،حدیث:22354)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
جنّت کی بہاریں
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:بروزِ قیامت تمام لوگ پُل صِراط پر جمع ہوکر جہنّم کے اِرد گِرد کھڑے ہوں گے اور پھر اپنے اپنے اعمال کے مطابق پُل صِراط سے گزریں گے، کچھ بجلی کی طرح ، کچھ ہوا کی طرح،کچھ پرندوں کی طرح، کچھ تیز رفتار گھوڑوں کی طرح، کچھ عُمْدہ اُونٹوں کی طرح اور کچھ دوڑنے والے آدمی کی طرح۔
1 … یہ بیان شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے17جمادی الاولیٰ 1413ھ بمطابق13نومبر 1992ء کو دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکز جامع مسجد گلزارِ حبیب کراچی میں عاشقانِ رسول کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں فرمایا تھا۔ جسے المدینۃُ العلمیہ کے ’’شعبہ بیاناتِ امیرِ اہلِ سنّت‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع