30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَزَّوَجَلَّ کی کچھ بھی عبادت نہیں کی ، پھر یہ بادل تیرے سر پر کس طرح سایہ فگن ہو گیا؟تو مجھے اپنا حال سنا۔‘‘نوجوان نے کہا ، ’’اور تو مجھے کچھ معلوم نہیں لیکن ایک کنیز سے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کی بات سن کر میں نے توبہ ضرور کی تھی ۔‘‘قاصد بولا، ’’تو نے سچ کہا، اللہ تَعَالٰی کے حضور میں جو مرتبہ و درجہ تائب(توبہ کرنے والے) کا ہے وہ کسی دوسرے کا نہیں ہے۔‘‘ (کتاب التوابین ، ص۷۵ )
آخری گزارش
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ہمیں چاہئے کہ نہ صر ف اِن دو اعضا ء کو بلکہ اپنے پورے جسم کو ارتکاب ِ گناہ سے محفوظ رکھنے کے لئے بانی ٔدعوتِ اسلامی، شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کریں اور باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا کارڈ حاصل کریں اورروزانہ فکرمدینہ یعنی اپنے محاسبے کے ذریعے کارڈ پر کر کے ہر مدنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں ۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہماری زندگی میں حیرت انگیز طور پر مدنی انقلاب برپا ہوگا ۔
دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے عاشقان ِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بے شمار مدنی قافلے شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں سفر کرتے رہتے ہیں ، آپ بھی راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کیجئے ۔ اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم ان قافلوں میں سفر کریں گے تو ان قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ، اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ، ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ، دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خدا کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ اور نعت ِرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی محبت سے ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ۔اِنْ شَآءَاللہ عزوجل
اس کے علاوہ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت فرما کر خوب خوب سنتوں کی بہاریں لُوٹیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
تمت بالخیر
٭…٭…٭…٭…٭…٭
۱۔ترجمہ کنزالایمان ۔
۲۔ تفسیر ات احمدیہ ، مکتبہ حقانیہ ، پشاور
۳۔ تفسیر روح المعانی ، مکتبہ حقانیہ ، ملتان
۴۔سنن النسائی ، دار الجیل ، بیروت
۵۔صحیح البخاری ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت
۶۔صحیح مسلم ، دار ابن حزم ، بیرو ت
۷۔جامع الترمذی ، دار الفکر ، بیروت
۸۔سنن ابی داؤد ، دار احیاء الترات العربی ، بیروت
۹۔ سنن ابن ماجہ ، دار المعرفۃ ، بیروت ۔
۱۰۔ تا ریخ بغداد ، دار الکتب العلمیہ ، بیروت
۱۱۔ المسند للا مام احمد بن حنبل ، دار الفکر ، بیروت ۔
۱۲۔ المؤطا للا مام مالک ، دار المعرفۃ ، بیروت ۔
۱۳۔شعب الایمان ، دارک الکتب العلمیۃ ، بیروت
۱۴۔ الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت ۔
۱۵۔مشکوۃ المصابیح ، دار الفکر ، بیروت
۱۶۔الجامع الصغیر ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت ۔
۱۷۔ المستدرک ، دار المعرفۃ ، بیروت ۔
۱۸مسند ابی یعلی ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت
۱۹۔کنز العمال ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت
۲۰۔ مجمع الزوائد ، دار الفکر ، بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع