دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

تیس سال کا بنا دیا جائے گا ۔‘‘(ترمذی کتاب صفۃ الجنۃ والنار، رقم۲۵۷۱، ج۴ ، ص۲۵۴)

جنتیوں کے بیٹھنے کا انداز :

                جنتی لوگ تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھا کریں گے ، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :     

مُّتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآىٕكِؕ-نِعْمَ الثَّوَابُؕ-وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۠

ترجمہ کنزالایمان :   وہاں تختو ں پر تکیہ لگا ئے کیاہی اچھا ثواب اور جنت کی کیاہی اچھی آرام کی جگہ ۔‘‘(پ ۱۵ ، الکہف :  ۳۱ )

جنتیوں کی آپس میں ملاقات :

        حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایاکہ ’’جنت میں اہلِ جنت جمع ہونگے، ان میں آپس کے رشتہ دار بھی ہونگے اور غیربھی ، پھر وہ ایک دوسرے سے تعارف حاصل کریں گے۔ ‘‘(موسوعۃ ابن ابی الدنیا، کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث : ۲۸، ج۶، ص۳۲۱)

جنتیوں کا کھانا :

        جنتیوں کو کھانے کے لئے لذیذ میوہ جات اور گوشت دیا جائے گانیز ان کے کھانے کے ہرنوالے کا مزہ جداگانہ ہوگا، قرآن مجید میں ارشاد ہوتاہے :

وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ(۲۰)وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ

ترجمہ کنزالایمان : اور میوے جو پسند کریں اورپرندوں کا گوشت جو چاہیں ۔   (پ ۲۷، الواقعۃ :  ۲۰، ۲۱)

         حضرتِ سیدنا اَنس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے مرفو عا روایت کرتے ہیں کہ’’ جنتیوں میں سب سے نچلے درجے کا جنتی وہ شخص ہوگا جس کے ساتھ دس ہزار خادم کھڑے ہونگے اورہر خادم کے پاس دو پیالے ہونگے ، جن میں سے ایک  سونے کا اوردوسرا چاندی کا ہو گا۔ہر پیالے میں کھانے کی ایک ایسی قسم ہوگی ، جو دوسرے میں نہ ہوگی۔ وہ اس کے آخر سے بھی اسی طر ح کھائے گا جس طر ح اسکے شروع سے کھائے گا اور جو لذت وذائقہ اسکے پہلے حصہ میں پائے گا ، دوسرے میں اس کے علاوہ پائے گا۔‘‘ (الترغیب والترہیب، کتاب صفۃ الجنۃ، فصل فی اکل اھل الجنۃ، رقم۷۰، ج۴ص۲۹۱)

        ام المومنین حضرتِ سیدتنا مَیْمُونَہ رضی اللہ  عنہا  فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے ہوئے سنا کہ’’ آدمی جنت میں کسی پرندے کی خواہش کرے گا تو وہ پرندہ بختی اونٹ کی طرح اسکے دسترخوان پر آگرے گا ، نہ تو اسے دھواں پہنچا ہوگا اورنہ ہی  آگ نے چھواہو گا۔ وہ شکم سیر ہونے تک اس پرندے سے کھائے گا پھر وہ پرندہ اُڑجائے گا۔(موسوعۃ ابن ابی الدنیا، کتاب صفۃ الجنۃ، الحدیث : ۱۲۳، ج۶، ص۳۴۶)

کھانا کیسے ہضم ہوگا؟

        حضرت ِ سیدنا جابر صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سے مروی ہے کہ سرکار اقدس صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ جنتی‘ جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے لیکن نہ تھوکیں گے، نہ پیشاب و پاخانہ کریں گے اور نہ ہی رینٹھ سینکیں گے۔ ‘‘صحابہ کرام  رضی اللہ  عنہمنے عرض کیا : ’’ کھانے کا فضلہ کیا ہو گا؟‘‘ حضور صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ انہیں (فرحت بخش) ڈکار آئے گی اور ایسا پسینہ آئے گا جو مشک کی خوشبو کی مثل ہو گا اور سُبحٰنَ اللہ والحمد للہ کہناجنتیوں کے دل میں اس طرح ڈال دیا جائے گا، جیسے سانس ہے۔‘‘(مسلم ، کتاب الجنۃ ، رقم ۲۸۳۵ ، ص ۱۵۲۰)

جنتیوں کا مشروب :

        جنتیوں کو پینے کے لئے ایسی پاکیزہ شراب دی جائے گی جس میں نشہ نہیں ہوگا، قرآن ِمجید میں ارشاد ہوتا ہے :     

یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ(۱۷) بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ ﳔ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ(۱۸) لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ

ترجمہ کنزالایمان : ان کے گر د لئے پھر یں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے۔‘‘

(پ ۲۷ ، سورۃ الواقعہ : ۱۷، ۱۸، ۱۹)

جنت کا موسم :

        جنت میں دنیا کی مثل گرمی یا سردی کی شدت کا سامنا نہیں ہوگا بلکہ اس میں انتہائی خوشگوار اور معتدل موسم ہو گا ، قرآن حکیم میں ہے ،

لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ

ترجمہ کنزالایمان :  نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھڑ (سخت سردی)۔‘‘(پ۲۹، سورۃالدھر :  ۱۳ )

جنت کے درخت :

         حضرت سیدناابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’جنت میں ہردرخت کا تنا سونے کا ہے ۔‘‘(ترمذی، کتاب صفۃ الجنۃ ، رقم الحدیث۲۵۳۳، ج۴، ص۲۳۶)

            حضرت ِ سیدنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اللہ   عَزَّوَجَلَّ کے فرمان

وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا

ترجمہ کنزالایمان : اور اس کے گچھے جھکا کرنیچے کردیے گئے ہوں گے۔(پ۲۹، الدھر :  ۱۴)

کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ’’ اہلِ جنت جنت کے پھل بیٹھے ہوئے اورلیٹ کر کھا سکیں گے۔‘‘(الترغیب والترھیب ، کتاب صفۃ الجنۃ والنار ، رقم ۶۱، ج۴، ص۱۱)   

کیا جنت میں بچے پیدا ہوں گے ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن