دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

رواج کے باعث بے چارے کی شادی میں بہت بڑی دیوار بن چکا ہے ، امتحان، سخت امتحان ہے ، مگر امتحان سے گھبرانا مردوں کا شیوہ نہیں ۔صبر کر کے اجر لوٹنا چاہیے کہ شہوت جتنی زیادہ تنگ کرے صبر کرنے پر ثواب بھی اتنا ہی زیادہ ملے گا ۔اگر شہوت سے مغلوب ہو کر اس کی تسکین کے لیے ناجائز ذرائع اختیار کئے تو دونوں جہاں کا نقصان اور جہنم کا سامان ہے ۔حضرت سیدنا ابو الدردا ء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ    فرماتے ہیں ، ’’شہوت کی گھڑی بھر پیروی طویل غم کا باعث ہوتی ہے‘‘۔یہ لکھتے ہو ئے کلیجہ کانپتا اور حیا سے قلم تھرّاتا ہے مگر میری ان معروضات کو بے حیائی پر مبنی نہیں کہاجا سکتا بلکہ یہ تو عین درس حیا ہے ۔’’اللہ  عَزَّوَجَلَّ دیکھ رہا ہے‘‘یہ ایمان رکھنے کے باوجود جو لوگ اپنے زعم فاسد میں ’’چھپ کر‘‘بے حیائی کا کام کرتے ہیں ان کے لیے حیا کا پیغام ہے ۔آہ! گندی ذہنیت کے حامل کئی نوجوان(لڑکے اور لڑکیاں )شادی کی راہیں مسدود پا کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی جوانی برباد کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ابتداء ًاگرچہ لطف آتا ہو، مگر جب آنکھ کھلتی ہے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔یاد رہے!یہ فعل حرام و گناہ ِکبیرہ ہے اور حدیث پاک میں ایسا کرنے والے کو ملعون کہا گیا ہے ۔اور اس کے لیے جہنم کے درد ناک عذاب کا استحقاق ہے ، آخرت بھی داؤپر لگی اور دنیامیں بھی اس کے سخت ترین نقصانات ہیں ، اس غیر فطری عمل سے صحت بھی تباہ وبرباد ہو کر رہ جاتی ہے۔

        ایک بار یہ ’’فعل‘‘کر لینے کے بعد پھر کرنے کو جی چاہتا ہے اگر معاذاللہ   عَزَّوَجَلَّ چند بار کر لیا تو ورم آجاتا ہے اور عضو کی نرم و نازک رگیں رگڑ کھا کر دب کر سست ہو جاتیں اور پٹھے بے حد حساس ہو جاتے ہیں اور بالآخر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ ذرا بد نگاہی ہوئی ، بلکہ ذہن میں تصور قائم ہوا اور منی خارج ، بلکہ کپڑے سے رگڑ کھا کر ہی منی ضائع۔’’منی‘‘اس خون سے بنتی ہے جو تمام جسم کو غذا پہنچانے کے بعد بچ جاتا ہے ۔ جب یہ کثرت کے ساتھ خارج ہونے لگے گی تو خون بدن کو غذا کیسے فراہم کرے گا ؟ نتیجۃًجسم کا سارا نظام درہم برہم۔

 اس فعل بد کی26 جسمانی آفتیں

(1)دل کمزور(2)معدہ(3)جگراور(4)گردے خراب(5)نظر کمزور(6)کانوں میں شائیں شائیں کی آوازیں آنا(7)چڑچڑاپن(8)صبح اٹھے تو بدن سست(9)جوڑ جوڑ میں درد اور آنکھیں چپکی ہوئیں (10)’’منی‘‘پتلی پڑ جانے کی صورت میں تھوڑی تھوڑی رطوبت بہتی رہنا، نالی میں رطوبت پڑی رہنا اور سڑنا ، پھر اس سبب سے بعض اوقات زخم ہو جانااور اس میں پیپ پڑ جانا(11)شروع میں پیشاب میں معمولی جلن(12)پھر مواد نکلنا(13)پھر جلن میں اضافہ (14)یہاں تک کہ پرانا سوزاک ہو کر زندگی کو ایسا تلخ کردیتا ہے کہ آدمی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے (15)’’منی‘‘کا پتلی ہونے کے سبب بلا کسی خیال کے پیشاب سے پہلے یا بعد پیشاب میں مل کر نکل جانا اسی کو ’’جریان‘‘کہتے ہیں جو شدید ترین امراض کی جڑ ہے (16)عضو میں ٹیڑھا پن(17)ڈھیلا پن (18)جڑ کمزور(19)شادی کے قابل نہ رہنا(20)اگر جماع میں کامیاب ہو بھی گیا تو اولاد کی امید نہیں (21)کمر میں درد (22)چہرہ زرد(23)آنکھوں میں گڑھے (24)شکل وحشیانہ(25)تپ دق(یعنی پرانا بخار)(26)پاگل پن۔

پاگل ہو جانے کا ایک سبب

        ایک اطلاع کے مطابق جب ایک ہزار تپ دق(یعنی پرانا بخار)  کے مریضوں کے اسباب پر غور کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ414 مشت زنی کے سبب، 186کثرت جماع کے باعث اور بقیہ دیگر وجوہات کی بناء پر مبتلائے تپ دق ہوئے تھے۔124پاگلوں کا امتحان کرنے پر معلوم ہوا کہ ان میں سے 24(یعنی تقریبا ہر پانچواں فرد)اپنے ہاتھ سے منی خارج کرنے کی بناء پر پاگل ہوا تھا ۔

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی           قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی   (ملخصاً من ’’امرد پسندی کی تباہ کاریاں ‘‘)   

ان گناہوں سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر

        اس نازک ترین دور میں کہ جب ٹی وی ، وی سی آر ، ڈش انٹینا، انٹرنیٹ اور کیبل کے ذریعے مسلسل دعوت ِ گناہ دی جارہی ہو اور نگاہ وقلب کی پاکیزگی کو شہوت آمیز گفتگو اور مناظر کے ذریعے غلاظت میں تبدیل کیا جارہاہو ، اپنے آپ کو گناہ میں مبتلاء ہونے سے بچانا بے حد دشوار کام ہے ۔ تاہم اگر انسان مضبوط ارادہ کرے اور دامن ِامید تھام کر نیچے دی گئی گزارشات پر عمل کرے تو گناہوں سے بچنا اس کے لئے بے حد آسان ہوجائے گا ،اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ  

(۱)  نگاہ کی حفاظت :

         ان تمام گناہوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گھر ہو یا بازار ، دفتر ہو یا فیکٹری ہر مقام پر اپنی نگاہ کی حفاظت کی جائے اور فلمیں ، ڈرامے وغیرہ دیکھنے سے بچا جائے کیونکہ ’’جب نظر بہکتی ہے، تو دل بہکتا ہے اور جب دل بہکتا ، تو ستر بہک جاتاہے۔‘‘

اللہ  تَعَالٰی فرماتا ہے :

        قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْؕ-ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ(۳۰) وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ

ترجمہ کنزالایمان : مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفا ظت کریں یہ ان کے لئے بہت ستھرا ہے بے شک اللہ  کو ان کے کاموں کی خبر ہے اورمسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں ۔‘‘۱۸ ، النور :  ۳۰ ، ۳۱)

        اور اگر کبھی بالفرض اچانک کسی عورت پر نگاہ پڑ جائے توایسے شخص کو چاہئیے کہ اپنی نگاہ فوراًجھکا لے۔ حضرتِ ابواُمَامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’جو مسلمان عورت کے محاسن کی طرف دیکھے پھر اپنی نگاہ جھکالے اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اسے ایسی عبادت کی تو فیق عطافرمائے گا جس کی حلاوت وہ اپنے قلب میں پائے گا۔‘‘(مسند احمد بن حنبل، مسند ابو امامۃ، رقم ۲۲۳۴۱ ، ج۸ ، ص ۲۹۹)

        پھر اگر مذکورہ شخص شادی شدہ ہو تو فورا اپنی زوجہ کے پاس آئے تاکہ نظر کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ ’’رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’ عورت شیطان کی شکل میں آتی جاتی ہے   تو جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو دیکھے، تو اپنی اہلیہ کے پاس جائے ، یہ عمل اس کے دل میں پیدا ہونے والے وسوسوں کو دور کر دے گا۔‘‘(ابوداؤد ، کتاب النکاح ، باب مایؤمر بہ من غصن البصر رقم ۲۱۵۱، ج۲، ص۳۵۸)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن