دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

قیامت تک اس کی قبرمیں شیطان کو اس کے قریب رکھے گا۔‘‘(کتاب الکبائر، ص ۶۶)

 (۲)  حضرت سیدنا وکیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ جو شخص قومِ لوط کا ساعمل کرتے ہوئے مرے گا تو بعدِ تدفین اسے قومِ لوط کے قبرستان میں منتقل کردیا جائے گا اور اس کا حشر انہی کے ساتھ ہوگا ۔(کنزالعمال ، کتاب الحدود ، رقم ۱۳۱۲۷، ج۵، ص۱۳۵)

 (۳)  مروی ہے کہ حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلَام دوران سفر ایک آگ کے پاس سے گزرے، جو ایک مرد پر جل رہی تھی۔آپ نے اس آگ کو بجھانے کے لئے اس پر پانی ڈالا۔ اچانک اس آگ نے ایک لڑکے کی صورت اختیار کر لی اور وہ مرد آگ بن گیا۔آپ کو اس سے بہت تعجب ہوااورآپ نے بارگاہِ الہٰی میں عرض کی، ’’ اے میرے رب!ان دونوں کو ان کے دنیاوی حال پر لوٹا دے تاکہ میں ان سے ان کے بارے میں پوچھ سکوں ۔‘‘

        چنانچہ اللہ  تَعَالٰی نے ان دونوں کوزندہ فرما دیا ۔آپ نے دیکھا کہ وہ ایک مرد اور ایک لڑکا تھا۔آپ نے ان سے فرمایا، ’’تم دونوں کا کیا معاملہ ہے؟‘‘ مرد نے جواب دیا، ’’ اے روح اللہ !میں دنیا میں اس لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا، شہوت نے مجھے ابھارا کہ میں اس سے برا کام کروں پھر جب میں اور یہ لڑکا مر گئے ، تویہ آگ بن گیا، جو مجھے جلاتا ہے اور میں بھی آگ بن کر اسے جلاتا ہوں ۔ پس ہمارا یہ عذاب قیامت تک جاری رہے گا۔‘‘(کتاب الکبائر، ص ۶۶)

 (3)  جانور سے بدفعلی :

        یہ فعل بھی شریعت کو سخت ناپسند ہے جیسا کہ حضرت عمرو بن ابی عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمان ہے، ’’ جو کسی جانور سے بدفعلی کرے، وہ ملعون ہے ۔ ‘‘(مستدرک ، کتاب الحدود، رقم ۸۱۱۷، ج۵، ص۵۰۹)

         اس کے بارے میں سخت سزا بیان کی گئی ہے چنانچہ حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’ تم جس شخص کو کسی جانور سے بد فعلی کرتا پاؤ تو فاعل ومفعول دونوں کو قتل کر ڈالو۔‘‘ حضرت ابن عباس صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے عرض کی گئی : ’’ اس میں جانور کا کیا قصور ہے؟‘‘آپ نے فرمایا :  ’’میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے اس بارے میں کوئی بات تو نہیں سنی لیکن میرا گمان ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اسے ناپسند فرمایا کہ ایسے جانور کا گوشت کھایا جائے یا اس سے نفع اٹھایا جائے کہ جس کے ساتھ یہ عمل کیا گیاہو۔‘‘(ترمذی۔کتاب الحدود، باب ماجاء فیمن یقع علی البھیمۃ ، رقم۱۴۶۰، ج۳، ص۱۳۶)

 (4)مُشت زنی :

        سرورِعالم،نورِ مجسم،شاہ بنی آدم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا،   ’’ اپنے ہاتھ سے نکاح کرنے والا ملعون ہے۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ،جلد۱۰،صفحہ۸۰)

امام اہل ِ سنت مجدد دین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اپنے ہاتھ سے غسل واجب کرنے کے بارے میں لکھتے ہیں : ’’یہ فعل ناپاک، حرام اورناجائز ہے۔‘‘(فتاویٰ رضویہ ، ج ۱۰، نصف اول، ص۸)

        اپنے ہاتھ سے غسل واجب کرنے کے بارے میں بھی کئی وعیدیں بیان کی گئی ہیں ۔مثلاً

 (1)  علامہ شمس الدین ذہبی علیہ الرحمۃ نقل کرتے ہیں کہ رحمت عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سے مروی ہے کہ ’’سات لوگ ایسے ہیں کہ جن پر اللہ  تَعَالٰی نے لعنت فرمائی ہے اور بروز قیامت ان کی جانب نگاہ رحمت نہ فرمائے گا۔اور ان سے فرمائے گا کہ جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جاؤ، بشرطیکہ یہ توبہ نہ کریں ۔

 (۱)بدفعلی کرنے والا۔

 (۲)کروانے والا۔

 (۳)جانور سے برا کام کرنے والا۔

 (۴) ماں اور بیٹی سے نکاح کرنے والا۔

 (۵)اپنے ہاتھ سے غسل واجب کرنے والا۔      (کتاب الکبائر ، ص۶۳)

 (2)  علامہ محمود آلوسی علیہ الرحمۃ       تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں ، ’’حضرت عطائعلیہ الرحمۃسے مروی ہے ، ’’میں نے سنا ہے کہ بروز قیامت ایک قوم کو اس حال میں لایا جائے گا کہ ان کے ہاتھ حاملہ ہوں گے ، میرے خیال میں یہ وہ ہوں گے جو اپنے ہاتھ سے غسل واجب کیا کرتے تھے۔‘‘

         مزید لکھتے ہیں ، ’’حضرت سعید بن جبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ ’’اللہ  تَعَالٰی نے ایک ایسی قوم کو عذاب میں مبتلاء فرمایا جو اپنی شرمگاہوں کا غلط استعمال کیا کرتے تھے۔‘‘

(روح المعانی، المؤمنون : ۳، الجزء الثامن عشر، ج۹، ص۱۶)

   

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

                اس سلسلے میں شیخ طریقت ، امیر اہل سنت ، بانیٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کی درد وسوز سے معمور ایک تحریر پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ، چنانچہ آپ فرماتے ہیں ،

        ’’آہ!گناہوں کے سیلاب کی ہلاکت سامانیاں ، یہ فحاشی اور عریانی کا طوفان، مخلوط تعلیمی نظام، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مردوں اور عورتوں کا اختلاط، T.V اورV.C.Rپرفلمیں ، ڈرامے اور شہوت افزاء مناظر، رسائل و جرائد کے SEX APPEAL مضامین وغیرہ نے مل جل کر آج کے نوجوان کو باؤلا بنا ڈالا ہے ۔عربی مقولہ ہے ’’اَلشَبَابُ شُعْبَۃٌ مِنَ الْجُنُوْنِ‘‘یعنی جوانی دیوانگی ہی کا ایک شعبہ ہے، آج کے نوجوان پر شیطان نے اپنا گھیرا تنگ کر دیا ہے ، خواہ بظاہر نمازی اور سنتوں کا عادی ہی کیوں نہ ہو ، اپنی شہوت کی تسکین کے لیے مارا مارا پھر رہا ہے ، معاشرہ اپنے غلط رسم و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن