دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

(1) زِنا ء :

        یہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔اس ناپاک فعل کی ممانعت کرتے ہوئے رب  تَعَالٰی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا :

لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲)

ترجمہ کنزالایمان : اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ ، بے شک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ۔۱۵، بنی اسرائیل : ۳۲)

        تعلیمات ِ قرآنیہ کی رو سے بے حیائی قرار پانے والا یہ کام شیطان کو کس قدر محبوب ہے اس کا اندازہ اس روایت سے لگائیے،

        منقول ہے کہ شیطان اپنے لشکر زمین میں پھیلا دیتا ہے اور انہیں کہتا ہے :  ’’ تم میں جو کسی مسلمان کو گمراہ کرے گا ، میں اس کے سر پر ایک تاج پہناؤں گا۔‘‘چنانچہ ان میں جو زیادہ فتنہ باز ہوتا ہے، وہ مرتبے کے لحاظ سے شیطان سے اتناہی نزدیک ہوتا ہے۔جب وہ لوٹتے ہیں تو ان میں ایک کہتا ہے : ’’میں نے فلاں کو اس وقت تک نہ چھوڑا ، جب تک اس نے اپنی بیوی کو طلاق نہ دے دی۔‘‘شیطان اسے جواب دیتا ہے : ’’تو نے کوئی بڑا کام نہیں کیا، قریب ہے کہ وہ شخص کسی دوسری سے شادی کر لے۔‘‘   

        پھر دوسرا آتا ہے اور کہتا ہے : ’’ میں فلاں کے ساتھ اس وقت تک رہا ، جب تک اس کے اور اس کے بھائی کے درمیان جدائی نہ کروا دی۔‘‘شیطان اسے بھی یونہی کہتا ہے کہ’’تو نے کوئی بڑا کام نہیں کیا ، عنقریب وہ اس سے صلح کر لے گا۔‘‘پھر ایک اور آتا ہے اور کہتا ہے : ’’ میں فلاں کے ساتھ رہا حتی کہ اس نے زناء کر لیا۔‘‘۔۔۔

        یہ سن کر شیطان کہتا ہے : ’’ہاں تو نے کام کیا ہے۔‘‘پھر اسے خود سے قریب کر لیتا ہے اور تاج اس کے سر پر رکھ دیتا ہے۔(کتاب الکبائر، صفحہ ۵۸)

زناء کی شرعی سزا  :

         نفس وشیطان کے بہکاوے میں آکر وقتی لذت کی خاطر زنا کا ارتکاب کرنے والے مرد یاعورت اگر غیر شادی شدہ ہوں تو ان کی شرعی سزا یہ ہے کہ انہیں کسی نرمی کے بغیر اعلانیہ طور پر۱۰۰ کوڑے مارے جائیں گے ، اللہ  تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

        اَلزَّانِیَةُ وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ۪-وَّ لَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِۚ-وَ لْیَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآىٕفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(۲)

 ترجمہ کنزالایمان :  جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللہ  کے دین میں اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ  اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو ۔‘‘۱۸، النور :  ۲)

        اور اگر کوئی شادی شدہ مرد یا عورت اس فعل میں مبتلاء ہو جائیں تو بِالْاِجماع  اسے سنگسار کر دیا جائے گا۔البحر الرائق میں ہے، ’’اگر زناء کرنے والا شادی شدہ ہو تو اسے کسی کھلی جگہ میں پتھر مارے جائیں حتی کہ مر جائے۔‘‘(البحرالرائق ، کتاب الحدود، ج۵، ص۱۳)   

زنا کی اُخروی سزا :

        پیارے اسلامی بھائیو!مذکورہ بالا سزاؤں کا تعلق دنیاوی زندگی سے ہے ، اگر ایسا شخص بغیر توبہ کے مر گیا تو اسے انتہائی دردناک عذابات کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ

 (۱)  حضرت سمرہ بن جندب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے نماز پڑھانے کے بعد ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمایا : ’’آج رات میں نے دیکھا کہ میرے پاس دو شخص آئے اور مجھے زمین ِمقدس کی طرف لے گئے ۔ ہم ایک تنور کی مثل گڑھے کے پاس پہنچے ، جس کا اوپر کا حصہ تنگ اور نیچے سے کشادہ تھا۔اس میں آگ بھڑک رہی تھی اور اس آگ میں کچھ مرد اور عورتیں برہنہ ہیں ۔جب آگ کا شعلہ بلند ہوتا ہے تو وہ لوگ اوپر آجاتے ہیں اور جب شعلے کم ہوجاتے ہیں تو شعلے کے ساتھ وہ بھی اندر چلے جاتے ہیں ۔میں نے پوچھا : ’’یہ کیا ہے؟‘‘ ان دونوں نے جواب دیا : ’’یہ لوگ زناء کرنے والے ہیں ۔‘‘(ملخصاً، بخاری، کتاب الجنائز، رقم ۱۳۸۶، ج۱، ص۴۶۷)

 (۲)  علامہ شمس الدین ذہبی علیہ الرحمۃ نقل فرماتے ہیں کہ زبور شریف میں ہے، ’’بے شک زناء کرنے والوں کو ان کی شرمگاہوں کے ذریعے آگ میں لٹکا دیا جائے گا اور انہیں لوہے کے کوڑوں سے مارا جائے گا۔جب وہ مار کے سبب فریاد کریں گے تو عذاب کے فرشتے کہیں گے : ’’یہ آوازاس وقت کہاں تھی جب تم ہنستے تھے، خوش ہوتے تھے اوراِتراتے تھے، نہ اللہ  تَعَالٰی سے ڈرتے تھے اورنہ اس سے حیاء کرتے تھے۔‘‘ (کتاب الکبائر، صفحہ ۵۵)

 (۳)  حضرت مکحول دمشقی تابعی رضی اللہ  عنہ سے مروی ہے کہ ’’دوزخیوں کو شدید بدبومحسوس ہوگی تووہ کہیں گے : ’’ہم نے اس سے گندی بدبو کبھی محسوس نہیں کی ۔‘‘ تو انہیں بتایا جائے گاکہ’’یہ زانیوں کی شرمگاہوں کی بدبو ہے۔‘‘ (کتاب الکبائر، صفحہ ۵۷)

 (۴)  منقول ہے کہ ’’جہنم میں ایک وادی ہے جس میں سانپ اور بچھو ہیں ۔ہر بچھو ، خچر کے برابر موٹا ہے ۔ان میں سے ہر ایک کے ستر ڈنک ہیں اور ہر ڈنک میں ایک زہر کی تھیلی ہے۔یہ زانی کو ڈنک ماریں گے اور اپنا زہر اس کے بدن میں چھوڑ دیں گے ، زانی اس کے درد کی تکلیف کو ہزار سال تک محسوس کرے گا ۔پھر اس کا گوشت زرد پڑ جائے گا اور اس کی شرمگاہ سے پیپ اور زرد پانی بہنے لگے گا۔‘‘(کتاب الکبائر، صفحہ ۵۹)

 (۵)  کتاب الکبائرمیں ہے کہ ’’جس نے کسی ایسی عورت کو شہوت کے ساتھ چھوا جو اس کے لئے حلال نہ تھی تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہوگا۔ اگر اس نے اس عورت کا بوسہ لیاہوگا تو اس کے ہونٹوں کو آگ کی قینچیوں سے کاٹا جائے گا۔اگر اس کے ساتھ زناء کیا ہوگا تو اس کی ران بروزِ قیامت اس کے خلاف گواہی دے گی اور کہے گی، ’’ میں حرام کام کے لئے سوار ہوئی تھی۔‘‘یہ سن کر اللہ  تَعَالٰی اس شخص کی جانب نگاہ غضب سے دیکھے گاتو اس کے چہرے کا گوشت جھڑ جائے گا ۔یہ شخص زناء کا انکار کرتے ہوئے کہے گا، ’’ میں نے تو زناء نہیں کیا۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن