دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے، پھر مؤذن اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّاللّٰہُکہے تووہ شخص اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہے، پھر مؤذن اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِکہے تووہ شخص اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہِ کہے ، پھر مؤذن حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِکہے تووہ شخص لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کہے ، پھر مؤذن حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ کہے تو وہ شخص لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ  کہے ، پھرجب مؤذن اَللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ کہے تو وہ شخص اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُکہے اور جب مؤذن لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُکہے اور یہ شخص دل سے لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہے تو جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ (صحیح مسلم ، کتا ب الصلوۃ ، باب استجاب القول مثل قول الموذن الخ، رقم ۳۸۵، ص ۲۰۳)

 (۲)  ایک مرتبہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا، ’’ اے خواتین کے گروہ! جب تم بلالرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اذان اور اقامت سنوتو جیسے یہ کہے تم بھی اسی طرح کہہ لیاکرو کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ تمہارے لئے ہر کلمہ کے بدلے ایک لاکھ نیکیاں لکھے گا اور ایک ہزار درجات بلند فرمائے گا اور ایک ہزار گناہ مٹائے گا۔‘‘یہ سن کر عرض کی ، ’’یہ فضیلت تو عورتوں کے لئے ہے مردوں کیلئے کیاہے؟ ‘‘تو نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا’’ مردوں کیلئے اس سے دگنا ثواب ہے ۔‘‘(کنزالعمال، رقم۲۱۰۰۶ ، ج ۷ ، ص ۲۸۷)

 (۳)  حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ ایک صاحب جن کا بظاہر کوئی بہت بڑا نیک عمل نہ تھا ، وہ فوت ہوگئے تو رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے صحابہ کرام علیہم الرضوان کی موجودگی میں فرمایا : ’’کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ  تَعَالٰی نے اسے جنت میں داخل کردیا ہے ۔‘‘ اس پر لوگ متعجب ہوئے کیونکہ بظاہر ان کا کوئی بڑا عمل نہ تھا ۔ چنانچہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ان کے گھر گئے اور ان کی بیوہ رضی اللہ  عنہاسے پوچھا کہ ان کا کوئی خاص عمل ہمیں بتائیے۔ انہوں نے جواب دیا : ’’اور تو کوئی خاص بڑا عمل مجھے معلوم نہیں ، صرف اتنا جانتی ہوں کہ دن ہویا رات ، جب بھی وہ اذان سنتے تو جواب ضرور دیتے تھے۔ ‘‘(ملخص من ابن عساکر ، ج۴۰، ص۴۱۲)

        اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان اذان واقامت کا جواب دینے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(19)  اذان کے بعد دعا مانگنا

         حضرت ِسیدنا جابر بن عبداللہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول ِاکرم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا’’ جو اذان سننے کے بعدیہ دعا پڑھے گا قیامت کے دن اسکے لئے میری شفا عت حلال ہوگی، ’’اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّداًنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْداً نِ الَّذِیْ وَعَدْتَہٗ

ترجمہ : اے اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اے اس کامل دعوت اور قائم کی جانے والی نما ز کے رب محمد صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرمااور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا جسکا تو نے ان سے وعدہ فرمایاہے۔ ‘‘ (صحیح بخاری ، کتا ب الاذان ، با ب الدعا ء عنہ النداء ، رقم ۶۱۴، ج ۱ ص ۲۲۴)

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان اذان کے بعد اس دعا کے مانگنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(20)  دعا مانگنا

 (۱)  حضرت ِ سیدنا جابر بن عبداللہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہیں دشمنوں سے نجات دلائے اور تمہارے رزق میں اضافہ کردے؟ اپنے دن اور رات میں اللہ   عَزَّوَجَلَّ  سے دعا مانگا کرو کیونکہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔‘‘(مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ، رقم ۱۷۱۹۹ ، ج۱۰، ص ۲۲۱)   

 (۲)  حضرت ِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’دعامومن کا ہتھیار، دین کا ستون اور زمین وآسمان کا نورہے۔‘‘

(مستد رک، کتاب الدعاوالتکبر والذکر ، رقم ۱۸۵۵ ، ج۲ ، ص ۱۶۲)

 (۳)  حضرت ِ سیدنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’دعاعبادت کا مغز ہے۔‘‘

 (ترمذی ، کتا ب الدعوات، باب ماجاء فی فضل الدعاء ، رقم ۳۳۸۲ ، ج ۵، ص ۲۴۳)

 (۴)  ام المومنین حضرت ِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ  تَعَالٰی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ احتیاط تقدیر سے بے نیاز نہیں کرتی اور دعا نازل شدہ اورغیرنازل شدہ آفات سے نفع دیتی ہے او ر جب کوئی آفت نازل ہوتی ہے تواس کا سامنادعا سے ہوتاہے اور دونوں قیامت تک لڑتی رہتی ہیں ۔‘‘(مستدرک للحاکم ، رقم ۱۸۵۶، ج۲، ص ۱۶۲)

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان دعا مانگنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(21)  نرم گفتگو کرنا

        حضرت ِ سیدنا عبداللہ  بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں خبر دوں جس پر جہنم حرام ہے جہنم نرم خو نرم دل اورآسان خو شخص پرحرا م ہے ۔‘‘(ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ ، رقم ۲۴۹۶ ، ج۴ ، ص۲۲۰)

        اورحضرت سیدناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں سید العالمین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا :     

 ’’بروز محشر تم میں سے میرے سب سے زیادہ محبوب اورتم میں سے میری مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خوہوں ، وہ لوگوں سے الفت رکھتے ہوں اورلوگ ان سے محبت کرتے ہوں ۔ اورتم میں میرے لیے سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن میری مجلس میں مجھ سے سب سے زیادہ دُور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہونگے ۔‘‘ (سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن