دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

(10)  کھانے یا پینے کے بعد حمد ِ الہٰی بجالانا

        حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ سرورِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’اللہ  تَعَالٰی اس بندے سے یقینا راضی ہوتا ہے جو کھانا کھاتا ہے تو اس پر اس کی حمد بجالاتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر بھی اس کی حمد وثنا کرتا ہے ۔(الترغیب والترہیب، کتاب الطعام، رقم، ج۳، ص۱۰۷)   

(11)  کسی کے عیوب کی پردہ پوشی کرنا

  حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ سرورِ کونین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے اللہ  اسکی دنیا وآخرت میں پردہ پوشی کرے گا‘‘۔

(مجمع الزوائد ، کتاب الحدود ، باب الستر علی المسلمین ، رقم الحدیث۱۰۴۷۲، ج۶، ص۳۷۱)

        جبکہ حضرت ِ سیدنا ابو طلحہ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ’’جو مسلمان کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد نہ کرے جہاں اس کی عزت پامال کی جارہی ہو اور اسے گالیاں دی جارہی ہوں تو اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اسے ایسی جگہ رسوا کرے گا جہاں وہ اپنی مدد کا خواہش مند ہوگا اور جو مسلمان کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرے جہاں اسے گالیاں دی جارہی ہوں اور اس کی عزت پامال کی جارہی ہو تو اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اس کی ایسی جگہ مدد فرمائے گا جہاں وہ اپنی مدد کا خواہش مند ہوگا۔ ‘‘(ابو داء و د کتاب الادب باب من ردعن مسلم غیبتہ رقم۴۸۸۴ ج۴ ص ۳۵۵)

        اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان اسلامی بھائیوں کی پردہ پوشی میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(12)  مسلمانوں کے درمیان صلح کروانا

اللہ   عَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرماتا ہے :  

          لَا خَیْرَ فِیْ كَثِیْرٍ مِّنْ نَّجْوٰىهُمْ اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِؕ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ فَسَوْفَ نُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا

ترجمۂ کنزالایمان : ان کے اکثر مشوروں میں کچھ بھلائی نہیں مگر جو حکم دے خیرات یااچھی بات یا لوگو ں میں صلح کرنے کا اور جو اللہ  کی رضا چاہنے کو ایسا کرے اسے عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے۔‘‘۵ ، سورۃ النساء : ۱۱۴)

اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۠

ترجمہ کنزالایمان : مسلمان مسلمان بھائی ہیں تواپنے دوبھائیوں میں صلح کرو اور اللہ  سے ڈرو کہ تم پر رحمت ہو۔ ‘‘۲۶ سورۃ الحجرات : ۱۰)

        حضرت ِ سیدنا ابودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’کیا میں تمہیں روزہ ، نَماز اور صدقہ کے درجہ سے افضل عمل نہ بتاؤں ؟ ‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ  عنہم نے عرض کیا : ’’ یا رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ضرور بتائیے۔‘‘ارشاد فرمایا : ’’وہ روٹھے ہوؤں میں صلح کرادیناہے کیونکہ روٹھے ہوؤں میں فساد ڈالنا خیر کو کاٹ دیتا ہے‘‘۔(سنن ابی داؤد ، کتاب الادب، رقم ۴۹۱۹، ج۴، ص ۳۶۵)

        جبکہ حضرت ِ سیدنا عبداللہ  بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’سب سے افضل صدقہ روٹھے ہوئے لوگوں میں صلح کرادینا ہے۔‘‘(التر غیب والترہیب، کتاب الادب ، با ب اصلاح بین الناس ، رقم ۶، ج۳ ، ص ۳۲۱)

        اورحضرت ِ سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’جوشخص لوگوں کے درمیان صلح کرائے گااللہ   عَزَّوَجَلَّ  اس کا معاملہ درست فرمادے گا اور اسے ہر کلمہ بولنے پر ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا اور وہ جب لوٹے گا تواپنے پچھلے گناہوں سے مغفر ت یافتہ ہوکر لوٹے گا۔‘‘

(التر غیب والتر ھیب، کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس، رقم ۹، ج۳ ، ص ۳۲۱)

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان مسلمانوں میں صلح کروانے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(13)  غم خواری کرنا

 (1)  حضرت ِ سیدنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا ’’جو کسی غمزدہ شخص سے تعزیت (یعنی اس کی غم خواری)کر ے گا اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اسے تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرے گا اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اسے جنت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے عطا پہنائے گا جن کی قیمت دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔‘‘(المعجم الاوسط ، رقم ۹۲۹۲، ج۶، ص ۴۲۹ )

 (2) حضرت عبداللہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ سرورِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا ’’جس نے کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کی تو اسے مصیبت زدہ کے برابر اجر ملے گا ۔‘‘

(الترغیب والترہیب، رقم ۶، ج۴، ص۱۷۹)

 (3) حضرت ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضور اقدس صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا ’’مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو گیا تو واپس ہونے تک ہمیشہ جنت کے پھل چننے میں رہا۔‘‘ (بخاری ، رقم الحدیث ۲۵۶۸، ص۱۳۸۹ )

  (4)حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن