دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

        ۲)  آپ سے بڑھ کر حسین وجمیل کسی عورت نے نہیں جنا،

        ۳)  آپ ہر عیب سے پاک پیدا کئے گئے ہیں ،

        ۴)  گویا کہ آپ کو ویسا ہی پیدا کیا گیا جیسا آپ چاہتے تھے ۔ (سُبحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ )

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان نعت ِ رسول ِ مقبول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(5)  شکرِ خدا  عَزَّوَجَلَّ کرنا

اللہ  تَعَالٰی نے ارشاد فرمایا :

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ

ترجمہ کنزالایمان :  اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دوں گا۔۱۳، ابراہیم : ۷)

        صدر الافاضل مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمۃ تفسیر خزائن العرفان میں اس آیت کے تحت لکھتے ہیں : ’’اس آیت سے معلوم ہوا کہ شکر سے نعمت زیادہ ہوتی ہے ۔ شکر کی اصل یہ ہے کہ آدمی نعمت کا تصور اور اس کا اظہار کرے اور حقیقت ِ شکر یہ ہے کہ منعم(یعنی نعمت دینے والے )کی نعمت کا اس کی تعظیم کے ساتھ اعتراف کرے اور نفس کو اس کا خوگر بنائے ۔‘‘   

        حضرت ِ سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ اللہ  تَعَالٰی اس بات پر بہت خوش ہوتاہے کہ بندہ ہر نوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ  تَعَالٰی کا شکر اداکرے ۔‘‘( ترمذی ، باب ماجاء فی الحمد علی الطعام، ص۱۸۳۶)

   اورحضرت ِ سیدنا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ سرورِ کونین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’افضل مال‘ ذکر میں مشغول رہنے والی زبان ، شکر کرنے والا دل اورنیک مؤمنہ بیوی جو ایمان پر اپنے شوہر کی مدد گار ہو ۔‘‘(ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب من سورۃ التوبۃ  ، رقم ۳۱۰۵، ص۶۵)

        اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان شکر کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(6)  علمِ دین سکھانا

        رحمت ِ عالم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’صرف دو چیزوں پر رشک کرنا اچھا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ  تَعَالٰی نے مال دیا ہواوروہ اس کو نیکی کے راستہ میں خرچ کرتاہو اوردوسرا وہ شخص جسے اللہ  تَعَالٰی نے دین کا علم عطا فرمایا اوروہ اس کے مطابق فیصلے کرتا اوردوسروں کو یہ علم سکھاتا ہو۔‘‘ (بخاری ، کتاب العلم ، رقم ۷۳، ج۱ ص۴۳ )

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان علمِ دین سکھانے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(7)  صالحین کا ذکر ِ خیر کرنا

        روایت میں ہے : ’’ عِنْدَ ذِکْرِالصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے ۔‘‘  (کشف الخفاء رقم ۱۷۷۰، ج۲، ص۶۵)   

        لہذا ! اپنے اسلاف کی حیات مقدسہ کے روشن ابواب لوگوں کے سامنے بیان کرنا تاکہ وہ بھی ان اکابرین کے نقش قدم پر چلیں ، خیروبرکت کا باعث ہے ۔ اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان صالحین کا ذکر کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(8)  نیکی کی دعوت دینا

        سورۂ حم السجدۃ میں ہے :

وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ

ترجمۂ کنزالایمان : اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ  کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں ۔‘‘ ۲۴، السجدۃ : ۳۳)

        رحمت ِ کونین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔‘‘(جامع ترمذی ، رقم ۲۶۷۹، ج۴، ص۳۰۵)

        حضرت سیدنا امام محمد غزالی علیہ الرحمۃ نقل فرماتے ہیں کہ حضرت موسی عَلَیْہِ سلام نے بارگاہ ِ الہی  عَزَّوَجَلَّ  میں عرض کی : ’’یااللہ   عَزَّوَجَلَّ  !جو اپنے بھائی کو بلائے ، اسے نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے تو اس کی جزا کیا ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا، ’’میں اس کی ہر بات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاء آتی ہے۔‘‘

                                                                 (مکاشفۃ القلوب، باب فی الامر والمعروف ، ص۴۸)

        اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان نیکی کی دعوت دینے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم     

(9)  کھانے اور پینے سے پہلے بسم اللہ  پڑھنا

                                                حضرت ِ سیدنا حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کہاکہ سرورِ عالم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ جس کھانے پر بسم اللہ  نہ پڑھی جائے اس کھانے کو شیطان اپنے لیے حلال سمجھتا ہے۔ (مسلم، رقم۲۰۱۷، ص۱۱۱۶)

                                                اورحضرت ِ سیدناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ کہ رسول کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ اونٹ کی طرح ایک سانس میں کوئی چیز نہ پیو۔ بلکہ دو تین مرتبہ پیو اور جب پیو بسم اللّٰہکہہ لو اور جب منہ سے ہٹاؤ تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  کہو۔ ‘‘(ترمذی، کتاب الاشربۃ، رقم۱۸۹۲، ج۳، ص۳۵۲ )

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان کھانے اور پینے سے پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن