دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jannat Ki 2 Chabiyan | جنت کی دو چابیاں۔

book_icon
جنت کی دو چابیاں۔

  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        نقصان دہ کلام کی طرح نفع بخش کلام کی بھی کئی صورتیں ہیں ، بطورِ ترغیب نفع بخش کلام کی چند صورتیں اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیل ملاحظہ ہو :

(1)  تلاوت ِ قرآن کرنا

 (۱)  حضرت ِ سیدنا ابو اُمَامَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو فرماتے ہوئے سناکہ ’’قرآن پڑھا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا ۔‘‘(مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضل قراء ۃ القرآن ، رقم ۲۵۲، ص ۴۰۳)

 (۲)  حضرت ِ سیدنا عبداﷲ  بن عمرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  ’’روزے اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لئے شفاعت کریں گے روزہ عرض کرے گا یا رب  عَزَّوَجَلَّ  میں نے اسے دن میں کھانے پینے اور خواہشات سے روک دیا تھا لہذا میری شفاعت اسکے حق میں قبول فرماجبکہ قرآن کہے گا اے رب  عَزَّوَجَلَّ  میں نے اسے رات کو سونے سے روک دیا تھا لہذامیری شفاعت اسکے حق میں قبول فرما پھران دونوں کی شفاعت قبول کرلی جائے گی۔‘‘(مسند احمد، مسند عبداللہ  بن عمرو بن عاص، رقم ۶۶۳۷، ج۲ ، ص ۵۸۶)

 (۳)  حضرت ِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’ جس نے کتا ب اللہ   عَزَّوَجَلَّ  کی ایک آیت توجہ کے ساتھ سنی اسکے لئے ایک نیکی اضافہ کے ساتھ لکھی جائے گی اور جس نے اسکی تلاوت کی وہ آیت اسکے لئے قیامت کے دن نور بن جائے گی ۔‘‘(مسند احمد، مسند ابی ہریرہ، رقم ۸۵۰۲ ، ج۳ ، ص ۲۴۵)

 (۴)  حضرت معاذ جہنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ جو شخص قرآن کو پڑھے اور اس پر عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں اورباپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا کہ اس کی روشنی دنیا کے سورج کی روشنی سے بڑھ کر ہوگی جب کہ سورج کو اتنا قریب فرض کر لیا جائے پھر تم سمجھ سکتے ہو کہ جب ماں باپ کایہ مرتبہ ہو گا تو اس شخص کا کیا درجہ ہو گا جس نے قرآن کریم پر عمل کیا۔ (مسند احمد، ج۵، رقم۱۵۶۴۵، ص۳۱۴)

 (۵)  حضرت ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ سرورِ عالم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ ’’جو شخص کتاب اللہ  میں سے ایک حرف پڑھے تو اس کو ہر حرف کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی اور ہر نیکی دس نیکیوں کے برابر ہو گی۔ میں الم کو ایک حرف نہیں کہتا بلکہ الف ایک حرف ہے‘ لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔‘‘ (ترمذی ، کتاب فضائل القرآن ، رقم ۲۹۱۹، ج۴، ص۴۱۷)

نوٹ :  قرآن میں کل 321267 حروف ہیں تو پورے قرآن کی تلاوت سے  3212670 نیکیاں ملیں گی۔  (انوار الحدیث ، ص ۲۷۳)

اللہ  تَعَالٰی ہمیں اپنی زبان تلاوت ِ قرآن میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

(2)   ذکرُاللہ  عَزَّوَجَلَّ  کرنا

   اللہ   عَزَّوَجَلَّ   فرماتاہے :  

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَىٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِؕ-اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُؕ

ترجمہ کنزالایمان : وہ جو ایمان لائے اوران کے دل اللہ  کی یاد سے چین پاتے ہیں سن لو اللہ  کی یادہی میں دلوں کاچین ہے۔‘‘۱۳ ، الرعد : ۲۸)

        ایک مقام پر ارشاد فرمایا :  

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ

ترجمہ کنزالایمان :  تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچاکروں گا۔‘‘۲ ، البقرۃ : ۱۵۲)

        ایک اور مقام پر ہے :

وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ

ترجمہ کنزالایمان : اور اللہ  کو بہت یاد کرو اس امید پر کہ فلاح پا ؤ۔‘‘۲۸، لجمعۃ : ۱۰)

 (۱)حضرت ِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  فرماتاہے : ’’میں اپنے بندے کے اس گمان کے قریب ہوں جو وہ مجھ سے کرتاہے اور جب وہ میرا ذکر کرتاہے تو میں اسکے ساتھ ہوتاہوں تو اگر وہ مجھے تنہائی میں یاد کر تاہے تو میں بھی اسے تنہایا د کرتا ہوں اور اگر وہ میراذکر مجمع میں کرتاہے تو میں اس سے بہتر مجمع میں اسکا ذکر کرتاہوں اگر وہ ایک بالشت مجھ سے قریب ہوتاہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوجاتا ہوں اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہوجاتا ہوں اور اگر وہ میرے پاس چلتے ہوئے آتا ہے تومیر ی رحمت اس کے پاس دوڑتی ہوئی آتی ہے۔‘‘ (بخاری ، کتاب التو حید ، باب قول اللہ  ویحذرکم اللہ  نفسہ ، رقم ۷۴۰۵ ، ج۴ ، ص ۵۴۱)

 (۲)  حضرت ِ سیدنا ابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان ہے، ’’فرشتے ، اللہ  تَعَالٰی کا ذکر کرنے والوں کو راستوں میں تلاش کرتے رہتے ہیں اور جب انہیں ذکرالہی کرنے والے لوگ مل جاتے ہیں ، تو نداء کرتے ہیں کہ’’آؤ تمہاری مراد پوری ہوگئی، ذکرکرنے والے مل گئے ہیں ۔‘‘پھر فرشتے ان ذکر کرنے والوں کو آسمان تک اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں ۔جب یہ فرشتے اللہ  تَعَالٰی کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں تو اللہ  تَعَالٰی ان سے دریافت فرماتا ہے : ’’اے میرے فرشتو!میرے بندے کیاکررہے تھے؟‘‘حالانکہ وہ فرشتوں سے زیادہ جانتا ہے۔وہ عرض کرتے ہیں ، ’’یارب !وہ تیری تسبیح وتحمید وتکبیراور تیری بزرگی کا تذکرہ کررہے تھے۔‘‘

        پھر اللہ  تَعَالٰی دریافت فرماتا ہے : ’’کیا انہوں نے مجھے دیکھا ہے؟‘‘وہ عرض کرتے ہیں : ’’تیری ذات کی قسم انہوں نے تجھے ہرگز نہیں دیکھا۔‘‘اللہ  تَعَالٰی فرماتا ہے کہ ’’اگر وہ مجھے دیکھ لیتے تو کیا کرتے ؟‘‘وہ عرض کرتے ہیں : ’’پھر تو تیری عبادت وتسبیح وعظمت کا بیان زیادہ کرتے۔‘‘اللہ  تَعَالٰی فرماتا ہے :  ’’وہ کیا مانگ رہے تھے؟‘‘وہ عرض کرتے ہیں : ’’یارب!وہ جنت طلب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن