30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ لَىٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ
اور اگر ناشکری کرو تو میرا عذاب سخت ہے۔‘‘(پ۱۳، ابراہیم : ۷)
حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ میں نے جہنم میں زیادہ تعداد عورتوں کی دیکھی تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی : ’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی کیا وجہ ہے؟‘‘تو حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ان کے ناشکری کرنے کی وجہ سے ۔‘‘ تو صحابہ رضی اللہ عنہمنے عرض کی : ’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا عورتیں خدا کی ناشکری کیا کرتی ہیں ؟‘‘ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ عورتیں احسان کی ناشکری کرتی ہیں اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہیں ۔ ان عورتوں کی یہ عادت ہے کہ تم زندگی بھر ان کے ساتھ احسان کرتے رہو لیکن اگر کبھی کچھ بھی کمی دیکھیں گی تو یہی کہہ دیں گی کہ میں نے کبھی بھی تمہاری طرف سے کوئی بھلائی دیکھی ہی نہیں ۔‘‘
(بخاری ، کتاب النکاح، باب کفران العشیر۔۔الخ، رقم۵۱۹۹، ج۳، ص۴۶۳)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
کسی کا عیب معلوم ہوجانے پر اسے کسی دوسرے پر ظاہر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے کہ جب تک ہر جاننے والے پر اس عیب کو بیان نہ کرلیں انہیں چین نہیں آتا ۔
حضرت ِ سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ ’’جو اپنے بھائی کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے بھائی کے را ز کھو لے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا راز ظاہر کردے گا یہا ں تک کہ وہ اپنے گھر ہی میں رسوا ہوجائے گا۔‘‘
(سنن ابن ماجہ ، کتاب الحدود ، باب الستر علی المومن، رقم ۲۵۴۶، ج۳ ، ص ۲۱۹)
حضرت ِ سیدنا سہل بن معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ جس نے کسی مؤمن کو منافق سے بچایا اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک فرشتہ بھیجے گا جو قِیَامَتْ کے دن اسکے گوشت کو جہنم سے بچائے گا اورجس نے کسی مسلمان کو رسوا کرنے کے لئے کوئی بات کہی اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جہنم کے پل پر روک لے گا یہاں تک کہ وہ اپنے قول کی سزا بھگت لے۔‘‘(ابو داؤد ، کتاب الادب ، باب من رد عن مسلم غیبۃ، رقم ۴۸۸۳ ، ج۴ ، ص ۳۵۵)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
حضرت ِ سیدتنا حفصہ رضی اللہ تَعَالٰی عنہا سے مروی ہے کہ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ’’ جو شخص کاہن اور نجومی کے پاس جا کر کچھ دریافت کرے اس کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ ‘‘(مسلم ، رقم۲۲۳۰، ص۱۲۲۵)
جبکہ حضرت ِ سیدتناعائشہ رضی اللہ تَعَالٰی عنہا سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کاہنوں کی بابت ( ان کی باتیں قابل اعتماد ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ) پوچھا : ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! بعض وقت وہ(یعنی کاہن وغیرہ) ایسی خبر دیتے ہیں جو سچ ہو جاتی ہیں ؟‘‘توآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا وہ کلمہ حق ہے جس کو شیطان (فرشتوں سے)اچک لیتا ہے اور اپنے دوست کاہن کے کان میں اس طرح ڈال دیتا ہے جس طرح ایک مرغی دوسری مرغی کے کان میں آواز پہنچاتی ہے پھر وہ کاہن اس کلمہ حق میں سو سے زیادہ جھوٹی باتیں ملا دیتے ہیں ۔ (مسلم، باب تحریم الکھانۃ، رقم۲۲۲۸، ص۱۲۲۴ )
امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں :
’’کاہنوں اور جوتشیوں سے ہاتھ دکھا کر تقدیر کا بھلا بُرا دریافت کرنا ، اگر بطورِ اعتقاد ہو یعنی جو یہ بتائیں حق ہے تو کفر ِ خالص ہے ، اسی کو حدیث میں فرمایا : فقد کفر بمانزل علی محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یعنی اس نے محمدصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے والی شے کا انکار کیا۔
اور اگر بطورِ اعتقاد وتیقّن نہ ہو مگر میل ورغبت کے ساتھ ہو تو گناہِ کبیرہ ہے ،
اور اگر بطور ہزل واستہزاء ہو تو عبث ومکروہ وحماقت ہے ،
ہاں اگر بقصدِتعجیز(یعنی اسے عاجز کرنے کے لئے )ہو تو حرج نہیں ۔‘‘( فتاوی رضویہ ، ج۱۰، نصف ثانی ، ص۷۱)
اللہ تَعَالٰی ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اس کلام کے ذریعے نفع کمانے میں سستی نہیں کرنی چاہئیے۔سرورِ کونین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’اللہ تَعَالٰی اس بندے پر رحم فرمائے جو کلام کرتا ہے تو نفع حاصل کرتا ہے یا خاموش رہ کر سلامتی حاصل کرتا ہے ۔‘‘(شعب الایمان ، رقم ۴۹۳۸ج۴، ص۲۴۱)
اورحضرت ِ سیدنا ابوسعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ سرورِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’ اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان قابو میں رکھو کیونکہ اس کے ذریعے شیطان ، انسان پر غالب آجاتاہے ۔‘‘(الترغیب والترہیب ، کتاب الادب، رقم : ۲۹، ج۳، ص۳۴۱)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع